محمد حفیظ نے کلینڈر ایئر میں 1 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی ٹیم کے مستند اوپننگ بلے باز محمد حفیظ نے رواں سال 1000 رنز بنا کر اپنا نام کیلنڈر ایئر میں 1 ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں درج کروالیا۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دبئی میں جاری ہوم سیریز کے چوتھے میچ میں حاصل کیا۔ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے محمد حفیظ نے 28 ایک روزہ مقابلوں میں 40.28 کی اوسط سے رنز بنائے جن میں 3 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں بھی اسکور کیں۔
گزشتہ سال سابق پاکستانی کپتان اور اوپنر سلمان بٹ کی اسپاٹ فکسنگ معاملے میں ملوث ہونے کے باعث ٹیم سے بے دخل کیئے جانے کے بعد محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی تھی۔ اس موقع پر محمد حفیظ نے نہ صرف بطور اوپنر ذمہ داریاں سنبھالیں بلکہ انتہائی سمجھداری سے کھیلتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے لئے کئی ایک اہم کامیابیاں بھی سمیٹیں۔
31 سالہ محمد حفیظ کے لیے سال 2011ء کا آغاز نسبتاً مایوس کن رہا جس کے پہلے میچ ہی میں انہیں صفر کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسی سیریز کے تیسرے مقابلے میں انہوں نے اپنی پہلی سنچری داغ کر ٹیم کو فتح دلوائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں عالمی کپ 2011ء میں بھی محمد حفیظ نے تین قابل ذکر اننگز جو ان کے لئے ایک نئے مستقبل کی نوید تھی۔
عالمی کپ کے بعد دورۂ ویسٹ انڈیز میں محمد حفیظ نے دو نصف سنچریوں سمیت ایک سنچری بنائی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ پھر دورہ آئیرلینڈ میں ایک نصف سنچری میں بھی داغی۔ محمد حفیظ کی جانب سے سال بہترین اننگز زمبابوے میں کھیلی گئی جہاں انہوں نے زمبابوے کے خلاف شکست 139 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ یہ بلاشبہ ان کے مکمل کیریئر کی بھی سب سے بہترین اننگز کہی جاسکتی ہے۔ اسی دورے کے دوران محمد حفیظ نے ساتھی کھلاڑی عمران فرحت کے ہمراہ ریکارڈ شراکت داری بھی قائم کی۔
رواں سال محمد حفیظ کی بلے بازی کا اننگز وار جائزہ
مکمل میچ کی تفصیل پڑھنے کے لیے تاریخ پر کلک کریں
شمار | رنز | تاریخ | بمقابلہ | بمقام | چوکے | چھکے | اسٹرائیک ریٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | 0 | 22 جنوری 2011ء | ![]() |
ویلنگٹن | 0 | 0 | 0.00 |
2 | 4٭ | 26 جنوری 2011ء | ![]() |
کوئنزٹاؤن | 0 | 0 | 36.36 |
3 | 115 | 26 جنوری 2011ء | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 12 | 2 | 79.86 |
4 | 12 | یکم فروری 2011ء | ![]() |
نیپئر | 2 | 0 | 52.17 |
5 | 14 | 3 فروری 2011ء | ![]() |
ہیملٹن | 2 | 0 | 70.00 |
6 | 21 | 5 فروری 2011ء | ![]() |
آکلینڈ | 2 | 1 | 140.00 |
7 | 9 | 23 فروری 2011ء | ![]() |
ہمبنٹوٹا | 1 | 0 | 45.00 |
8 | 32 | 26 فروری 2011ء | ![]() |
کولمبو | 4 | 1 | 103.22 |
9 | 11 | 3 مارچ 2011ء | ![]() |
کولمبو | 2 | 0 | 91.66 |
10 | 5 | 8 مارچ 2011ء | ![]() |
پالی کیلے | 1 | 0 | 83.33 |
11 | 49 | 14 مارچ 2011ء | ![]() |
پالی کیلے | 6 | 0 | 75.38 |
12 | 5 | 19 مارچ 2011ء | ![]() |
کولمبو | 1 | 0 | 62.50 |
13 | 61 | 23 مارچ 2011ء | ![]() |
ڈھاکہ | 10 | 0 | 95.31 |
14 | 43 | 30 مارچ 2011ء | ![]() |
موہالی | 7 | 0 | 72.88 |
15 | 54 | 23 اپریل 2011ء | ![]() |
گروس آئی لیٹ، سینٹ لوشیا | 7 | 1 | 120.00 |
16 | 32 | 25 اپریل 2011ء | ![]() |
گروس آئی لیٹ، سینٹ لوشیا | 1 | 1 | 62.74 |
17 | 5 | 28 اپریل 2011ء | ![]() |
برج ٹاؤن، بارباڈوس | 1 | 0 | 55.55 |
18 | 121 | 2 مئی 2011ء | ![]() |
برج ٹاؤن، بارباڈوس | 7 | 3 | 87.68 |
19 | 55 | 5 مئی 2011ء | ![]() |
پروویڈنس، گیانا | 6 | 0 | 66.26 |
20 | 52 | 28 مئی 2011ء | ![]() |
بیلفاسٹ | 7 | 1 | 61.90 |
21 | 0 | 30 مئی 2011ء | ![]() |
بیلفاسٹ | 0 | 0 | 0.00 |
22 | 26 | 8 ستمبر 2011ء | ![]() |
بلاوایو | 2 | 1 | 53.06 |
23 | 139٭ | 11 ستمبر 2011ء | ![]() |
ہرارے | 13 | 1 | 94.55 |
24 | 23 | 14 ستمبر 2011ء | ![]() |
ہرارے | 4 | 0 | 109.52 |
25 | 5 | 11 نومبر 2011ء | ![]() |
دبئی | 1 | 0 | 83.33 |
26 | 4 | 14 نومبر 2011ء | ![]() |
دبئی | 1 | 0 | 133.33 |
27 | 83 | 18 نومبر 2011ء | ![]() |
دبئی | 9 | 1 | 82.17 |
28 | 27 | 20 نومبر 2011ء | ![]() |
دبئی | 3 | 0 | 52.94 |
کل | 1007 | 112 | 13 | 78.54 |