[ریکارڈز] ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیمیں

نیدرلینڈز کے بلے باز جو محض چند روز قبل آئرلینڈ کے خلاف تاریخی فتح سمیٹنے کے بعد آسمانوں پر اڑ رہے تھے، آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اعزاز کے بہترین امیدوار سری لنکا کے سامنے بھیگی بلے بن گئے اور تاریخ کے کم ترین اسکور 39 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ ٹیم کا صرف ایک بلے باز دہرے ہندسے میں داخل ہو پایا جبکہ چار تو صفرکی ہزیمت سے دوچار ہوئے۔

یوں نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا کینیا کا وہ ریکارڈ توڑ دیا جو گزشتہ سال ستمبر میں شارجہ کے مقام پر افغانستان کے خلاف بنایا گیا تھا۔ توقعات کے عین مطابق ابتدائی تمام کم ترین مجموعے نوآموز ٹیموں کے ہی ہیں جن میں نیدرلینڈز اور کینیا کے علاوہ آئرلینڈ، ہانگ کانگ، برمودا اور افغانستان کے نام ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی مکمل رکنیت رکھنے والے ممالک میں سب سے کم اسکور پاکستان اور بھارت کا ہے۔ پاکستان ستمبر 2012ء میں دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا جبکہ بھارت نے یہ "اعزاز" آسٹریلیا ہی کے خلاف فروری 2008ء میں ملبورن کے مقام پر 74 رنز پر آؤٹ ہوکر حاصل کیا تھا۔
ہم قارئین کی دلچسپی کے لیے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے کم ترین اسکورز بنانے والی ٹیموں اور ان مقابلوں کی مختصر تفصیلات یہاں پیش کررہے ہیں، امید ہے قارئین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے کم ترین مجموعے
ملک | رنز | اوورز | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|
![]() |
39 | 10.3 | ![]() |
چٹاگانگ | 24 مارچ 2014ء |
![]() |
56 | 18.4 | ![]() |
شارجہ | 30 ستمبر 2013ء |
![]() |
67 | 17.2 | ![]() |
بیلفاسٹ | 4 اگست 2008ء |
![]() |
68 | 16.4 | ![]() |
پروویڈنس | 30 اپریل 2010ء |
![]() |
69 | 17.0 | ![]() |
چٹاگانگ | 16 مارچ 2014ء |
![]() |
70 | 20.0 | ![]() |
بیلفاسٹ | 5 اگست 2008ء |
![]() |
71 | 19.0 | ![]() |
دبئی | 14 مارچ 2012ء |
![]() |
72 | 17.1 | ![]() |
ڈھاکہ | 16 مارچ 2014ء |
![]() |
73 | 16.5 | ![]() |
ڈربن | 12 ستمبر 2007ء |
![]() |
74 | 19.1 | ![]() |
دبئی | 10 ستمبر 2012ء |
![]() |
74 | 17.3 | ![]() |
ملبورن | یکم فروری 2008ء |