شری نواسن ایک بار پھر بی سی سی آئی کے سربراہ بننے کے خواہاں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین این شری نواسن نے دوبارہ انتخاب کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے جس میں چیئرمین کے عہدے کے لیے شری نواسن کا مقابلہ شاشنک منوہر سے ہوگا۔

شری نواسن کو انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سامنے آنے اور اس میں اپنے داماد گروناتھ مے یپن کی گرفتاری کے باعث جون میں اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے۔ ان کی جگہ سابق صدر جگموہن ڈالمیا کو بورڈ کے روزمرہ امور سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
تیسری بار بورڈ کا چیئرمین بننے کے لیے شری نواسن کو 23 میں سے 16 ووٹ درکار ہوں گے۔ دراصل بھارتی بورڈ کے آئین کے مطابق سربراہ کو اپنے عہدے کے دو سال مکمل ہونے پر اعتماد کا ووٹ لینا ہوتا ہے اور یہ انتخابات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔