[ریکارڈز] ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز

آسٹریلیا کے آرون فنچ نے گزشتہ شب انگلستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 63 گیندوں پر 156 رنز کی دھواں دار باری کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز تھی۔

ساؤتھمپٹن میں ہونے والے اس مقابلے کو "آرون فنچ شو" کہنا بے جا نہ ہوگا کیونکہ جس بے رحمی سے اور جتنی دیر تک انہوں نے انگلش باؤلرز کی درگت بنائی، ایسا نظارہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ آرون کی اننگز میں 14 شاندار چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے جس پہلی گیند کا سامنا کیا، وہ بھی چھکے کو روانہ کی، پھر نصف سنچری بھی چھکے کی مدد سے بنائی اور پھر سنچری بھی۔ وہ 18 ویں اوور میں جا کر آؤٹ ہوئے جب آسٹریلیا کا اسکور 226 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ بعد ازاں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 248 رنز بنائے اور انگلستان کو 209 رنز تک محدود رکھ کر مقابلہ 39 رنز سے جیت لیا۔
اس اننگز کے دوران آرون نے ٹی ٹوئنٹی کی طویل ترین اننگز کا ریکارڈ قائم کیا جو ان سے قبل نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے پاس تھا۔ جنہوں نے 21 ستمبر 2012ء کو بنگلہ دیش کے خلاف پالی کیلے، سری لنکا میں 58 گیندوں پر 123 رنز بنائے تھے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اس گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی کامیابی حاصل کی۔
ہم ذیل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں، ملاحظہ کیجیے:
ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز
بلے باز | ملک | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | اسٹرائیک ریٹ | بمقابلہ | میدان | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
آرون فنچ | ![]() |
156 | 63 | 11 | 14 | 247.61 | ![]() |
ساؤتھمپٹن | 29 اگست 2013ء |
برینڈن میک کولم | ![]() |
123 | 58 | 11 | 7 | 212.06 | ![]() |
پالی کیلے | 21 ستمبر 2012ء |
رچرڈ لیوی | ![]() |
117* | 51 | 5 | 13 | 229.41 | ![]() |
ہملٹن | 19 فروری 2010ء |
کرس گیل | ![]() |
117 | 57 | 7 | 10 | 205.26 | ![]() |
جوہانسبرگ | 11 ستمبر 2007ء |
برینڈن میک کولم | ![]() |
116* | 56 | 12 | 8 | 207.14 | ![]() |
کرائسٹ چرچ | 28 فروری 2010ء |
تلکارتنے دلشان | ![]() |
104* | 57 | 12 | 5 | 182.45 | ![]() |
پالی کیلے | 6 اگست 2011ء |
مارٹن گپٹل | ![]() |
101* | 69 | 9 | 6 | 146.37 | ![]() |
ایسٹ لندن | 23 دسمبر 2012ء |
سریش رینا | ![]() |
101 | 60 | 9 | 5 | 168.33 | ![]() |
گروس آئی لیٹ | 2 مئی 2010ء |
مہیلا جے وردھنے | ![]() |
100 | 64 | 10 | 4 | 156.25 | ![]() |
پروویڈنس | 3 مئی 2010ء |
رچی بیرنگٹن | ![]() |
100 | 58 | 10 | 5 | 172.41 | ![]() |
دی ہیگ | 24 جولائی 2012ء |