[ریکارڈز] ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلر، شاہد آفریدی سرفہرست

پاکستان کے لیے مایوس کن ایک روزہ سیریز کا اختتام چار-ایک سے جنوبی افریقہ کے حق میں ہوا اور گو کہ ٹیم نے ابھی دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے ہیں لیکن یہ دورہ اجتماعی و انفرادی طور دونوں سطحوں پر ناکامیوں سے عبارت رہاہے۔ پاکستان کے جن کھلاڑیوں سے شائقین کو بہت توقعات ہوتی ہیں وہ بھی پروٹیز کے خلاف پے در پے ناکامی کا شکار رہے جن میں سب سے نمایاں آل راؤنڈر شاہد آفریدی رہے۔

پوری سیریز میں پاکستان ایک ہی مقابلہ جیتا جس میں وہ مرد میدان بنے لیکن اس کے علاوہ چار مقابلوں میں ان سمیت تمام کھلاڑی بجھے بجھے دکھائی دیے۔ دو جیتی ہوئی بازیاں پاکستان نے اپنے ہاتھوں سے گنوائیں اور سیریز طشتری میں رکھ کر جنوبی افریقہ کو پیش کردی۔
سیریز کے پانچویں و آخری ون ڈے میں شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے سری لنکا کے عظیم اسپنر متیاہ مرلی دھرن کا 12 ہزار 326 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا اور یوں 12 ہزار 363 رنز دے کر ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ کھانے والے باؤلر بن گئے۔
شاہد سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جس باؤلر کو پڑے وہ عظیم وسیم اکرم تھے جنہوں نے 356 مقابلوں میں 11 ہزار 812 رنز کھائے جبکہ وقار یونس کو 9 ہزار 919 رنز پڑے۔
گو کہ اس فہرست میں دنیا کے چند مایہ ناز باؤلرز موجود ہیں، جن کے پاس کئی ریکارڈز ہیں لیکن ان میں شاہد آفریدی کا اوسط سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ایک روزہ کیریئر میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلر
گیندباز | ملک | دورانیہ | مقابلے | گیندیں | رنز | وکٹیں | بہترین باؤلنگ | اوسط | اکانمی ریٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
شاہد آفریدی | پاکستان ![]() |
1996ء تا 2013ء | 367 | 16078 | 12363 | 367 | 7/12 | 33.68 | 4.61 |
متیاہ مرلی دھرلی | سری لنکا ![]() |
1993ء تا 2011ء | 350 | 18811 | 12326 | 534 | 7/30 | 23.08 | 3.93 |
سنتھ جے سوریا | سری لنکا ![]() |
1989ء تا 2011ء | 445 | 14874 | 11871 | 323 | 6/29 | 36.75 | 4.78 |
وسیم اکرم | پاکستان ![]() |
1984ء تا 2003ء | 356 | 18186 | 11812 | 502 | 5/15 | 23.52 | 3.89 |
چمندا واس | سری لنکا ![]() |
1994ء تا 2008ء | 322 | 15775 | 11014 | 400 | 8/19 | 27.53 | 4.18 |
انیل کمبلے | بھارت ![]() |
1990ء تا 2007ء | 271 | 14496 | 10412 | 337 | 6/12 | 30.89 | 4.30 |
وقار یونس | پاکستان ![]() |
1989ء تا 2003ء | 262 | 12698 | 9919 | 416 | 7/36 | 23.84 | 4.68 |
شان پولاک | جنوبی افریقہ ![]() |
1996ء تا 2008ء | 303 | 15712 | 9631 | 393 | 6/35 | 24.50 | 3.67 |
ڈینیل ویٹوری | نیوزی لینڈ ![]() |
1997ء تا 2013ء | 275 | 13029 | 8946 | 284 | 5/7 | 31.50 | 4.11 |
بریٹ لی | آسٹریلیا ![]() |
2000ء تا 2012ء | 221 | 11185 | 8877 | 380 | 5/22 | 23.86 | 4.76 |
اگر ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا مشترکہ ریکارڈ دیکھا جائے تو سب سے زیادہ رنز کھانے کا ریکارڈ سری لنکا کے متیاہ مرلی دھرن ہی کے پاس ہے لیکن ساتھ ساتھ ان کے پاس سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں اور اس معاملے میں کوئی کھلاڑی ان کے قریب قریب بھی نہیں۔ مرلی دھرن نے 495 بین الاقوامی مقابلوں میں 63 ہزار 132 گیندیں پھینکیں اور 30 ہزار 803 رنز کھائے۔ اس کے باوجود ان کا اوسط صرف 22.86 رہا جبکہ انہوں نے ریکارڈ 1347 وکٹیں حاصل کیں جن میں 77 مرتبہ پانچ اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی شامل ہے جو خود بھی الگ، الگ ریکارڈز ہیں۔
اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کھانے والے وسیم اکرم ہیں جنہوں نے 460 بین الاقوامی میچز میں 21 ہزار 591 رنز کھائے البتہ ان کا اوسط صرف 23.57 ہے اور وکٹیں بھی 916 ہیں۔ شاہد آفریدی نے کیونکہ ٹیسٹ میچز بہت کم کھیلے ہیں اس لیے اس فہرست میں ان کا نام کافی پیچھے ہے۔ انہوں نے 15 ہزار 545 رنز کھائے جبکہ جن میں 12 ہزار سے زیادہ رنز تو انہیں ون ڈے کرکٹ ہی میں پڑ چکےہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلرز
گیندباز | ملک | دورانیہ | مقابلے | گیندیں | رنز | وکٹیں | بہترین باؤلنگ فی اننگز | اوسط | اکانمی ریٹ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
متیاہ مرلی دھرلی | سری لنکا ![]() |
1992ء تا 2011ء | 495 | 63132 | 30803 | 1347 | 9/51 | 22.86 | 2.92 |
انیل کمبلے | بھارت ![]() |
1990ء تا 2008ء | 403 | 55346 | 28767 | 956 | 10/74 | 30.9 | 3.11 |
شین وارن | آسٹریلیا ![]() |
1992ء تا 2007ء | 339 | 51347 | 25536 | 1001 | 8/71 | 25.51 | 2.98 |
ہربھجن سنگھ | بھارت ![]() |
1998ء تا 2013ء | 355 | 40892 | 22596 | 694 | 8/84 | 32.55 | 3.31 |
ڈینیل ویٹوری | نیوزی لینڈ ![]() |
1997ء تا 2013ء | 420 | 42468 | 22058 | 681 | 7/87 | 32.39 | 3.11 |
چمندا واس | سری لنکا ![]() |
1994ء تا 2009ء | 439 | 39345 | 21643 | 761 | 8/19 | 28.44 | 3.30 |
وسیم اکرم | پاکستان ![]() |
1984ء تا 2003ء | 460 | 40813 | 21591 | 916 | 7/119 | 23.57 | 3.17 |
گلین میک گرا | آسٹریلیا ![]() |
1993ء تا 2007ء | 376 | 42266 | 20656 | 949 | 8/24 | 21.76 | 2.93 |
کپل دیو | بھارت ![]() |
1978ء تا 1994ء | 356 | 38942 | 19812 | 687 | 9/83 | 28.83 | 3.05 |
شان پولاک | جنوبی افریقہ ![]() |
1995ء تا 2008ء | 423 | 40308 | 19673 | 829 | 7/87 | 23.73 | 2.92 |