ٹیگ محفوظات

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء

واٹسن کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کا جنازہ، آسٹریلیا کا ایک قدم سیمی فائنل میں

شین واٹسن کو آخر کوئی روک بھی پائے گا یا نہیں؟ آسٹریلیا کا "گولڈن بوائے" جب گیند کو ہاتھ لگاتا ہے تو حریف بلے بازوں کو وکٹ دیتے ہی بنتی ہے اور جب اس کے ہاتھ میں بلّا آتا ہے تو گویا گیند کو "اذنِ سفر" مل جاتا ہے۔ کولمبو میں جنوبی افریقہ کے…

سری لنکا ویسٹ انڈیز کو نکیل ڈال کر سیمی فائنل میں

میزبان سری لنکا نے سپر 8 میں اپنا دوسرا مقابلہ باآسانی جیت کر نہ صرف ویسٹ انڈیز کی سب سے بڑی کمزوری نمایاں کر دی ہے بلکہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ بھی تقریباً پکی کر لی ہے۔ پالی کیلے میں ہونے والے گروپ 1 یا "ای" کے آج کے مقابلے سپر 8 میں پہلی…

انگلستان کی سیمی فائنل کی امیدیں برقرار، نیوزی لینڈ مشکل میں

انگلستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پانے کی امیدیں برقرار رکھی ہوئی ہیں جبکہ میزبان سری لنکا کو سپر 8 کے پہلے مقابلے میں ناکوں چنے چبوانے والا نیوزی لینڈ اسٹیون فن کی باؤلنگ اور بعد ازاں لیوک رائٹ کے شاندار 76 رنز کے…

ویسٹ انڈیز عالمی اعزاز کا طویل انتظار ختم کرنے کا خواہاں

ویسٹ انڈیز گزشتہ ایک دہائی سے بین الاقوامی سطح پر اک 'عضوِ معطل' کی طرح نظر آئی ہے۔ کسی زمانے میں ڈیڑھ دو دہائیوں تک دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والے جزائر غرب الہند کے کھلاڑی اب کسی عالمی اعزاز کے شدت سے منتظر دکھائی دیتے ہیں اور ان کے کپتان…

پاکستان کے لیے خود احتسابی کا وقت

آج کا دن پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کا مستقبل کا چیمپئن ہونے کی نوید سنا رہا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ اس صدا کو کوچ ڈیو واٹمور، کپتان محمد حفیظ اور پاکستان کے کھلاڑی سن لیں۔ یہ تو دنیا جانتی ہے کہ ہر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے…

بھارت آل راؤنڈ شین واٹسن کے ہاتھوں چاروں شانے چت!

شین واٹسن بھارت پر ”عذاب الٰہی“ بن کر ٹوٹ پڑے اور پہلے گیند بازی اور پھر دھواں دار بلے بازی سے آسٹریلیا کو سپر 8 کے پہلے ہی مقابلے میں 9 وکٹوں کی بھاری فتح سے ہمکنار کر دیا۔ بھارت کے جانے مانے بلے باز اور اسپنرز منہ تکتے ہی رہ گئے اور واٹسن…

اٹکی جاں سوئی کی نوک پر! گل کے چھکوں کی بدولت ناقابل یقین فتح

عمر گل گیند بازی میں بجھے بجھے دکھائی دینے کے بعد اپنے بلے کا جادو جگا گئے اور پاکستان نے ناقابل یقین انداز میں جنوبی افریقہ کو سپر 8 کے پہلے مقابلے میں 2 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ اسپن باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 133 پر…

جنوبی افریقہ سعید اجمل سے خوفزدہ

وقت کس تیزی سے بدل جاتا ہے، دس بارہ سال قبل جب کوئی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلتی تھی تو اسے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے برق رفتار گیند بازوں کا خطرہ ہوتا تھا اور اب لگتا ہے ”تیز باؤلرز کی سرزمین“ بنجر ہو چکی ہے۔ گو کہ پاکستان اب…

کالی آندھی پہلے بڑے امتحان میں سرخرو، دفاعی چیمپئن انگلستان ہار گیا

باؤلنگ کا شعبہ کمزور ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کا جمع کردہ اسکور دفاعی چیمپئن انگلستان کو زیر کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا اور ایون مورگن اور ایلکس ہیلز کا ایڑی چوٹی کا زور بھی انگلستان کو فتح یاب نہ کر سکا اور دفاعی چیمپئن سپر 8…

سپر 8 کا آغاز شایان شان انداز میں، سری لنکا کی ڈرامائی کامیابی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء، جو اب تک ایک ’روکھا پھیکا ٹورنامنٹ‘ ثابت ہو رہا تھا۔ چہار جانب سے اس میں کمزور ٹیموں کی شمولیت اور ڈھیلے ڈھالے فارمیٹ کے باعث تنقید کی جا رہی تھی۔ انہی صداؤں میں ٹورنامنٹ اہم مرحلے سپر 8 میں پہنچا۔ اور اس کے پہلے ہی…