ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

بریڈمین یا ڈی ولیئرز کی طرح ہمیشہ رنز نہیں بنا سکتا: ہاشم آملہ

آئرلینڈ کے خلاف مقابلے میں کیریئر کی بہترین 159 رنز کی اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ رنز نہیں بنا سکتے، کیونکہ نہ تو وہ ڈان بریڈمین ہیں اور نہ ہی ابراہم ڈی ولیئرز۔ گزشتہ مقابلے میں ہاشم آملہ…

شاہد آفریدی نے 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

اپنے ایک روزہ کیریئر کے اختتامی مراحل میں شاہد آفریدی ایک اہم سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وہ 8 ہزار ایک روزہ رنز بنانے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے ستائیسویں بلے باز بن گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی کپ 2015ء کے…

پاکستان کے لیے حوصلے بلند کرنے کا سنہری موقع

پست حوصلوں کے ساتھ عالمی کپ میں قدم رکھنے اور پہلے ہی مقابلے میں روایتی حریف بھارت اور پھر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکستوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بے حال کردیا تھا۔ جب 'کوئی امید بر نہیں' آ رہی تھی، تب پاکستان نے زمبابوے کے خلاف، بمشکل ہی…

آئرلینڈ واپس اپنی اوقات پر، 201 رنز کی بھاری شکست

جنوبی افریقہ نے تو 400 سےزیادہ رنز کی 'عادت ہی بنا لی ہے' اور ایک مرتبہ پھر یہ جادوئی ہندسہ عبور کرکے آئرلینڈ کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا ہے۔ جسے 201 رنز کے بہت بڑے فرق سے شکست ہوئی ہے اور یوں گروپ 'بی' ایک مرتبہ پھر متوازن ہوتا دکھائی دے…

ہاشم اور فف 247، جنوبی افریقہ 411

ویسٹ انڈیز پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ پر بھی کچھ رحم نہ کھایا اور مسلسل دوسرے مقابلے میں 400 رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گیا۔ ایک مرتبہ پھر 400 رنز کا ہمالیہ سر کرنے میں اہم کردار ہاشم آملہ اور فف دو پلیسی کی…

ویسٹ انڈیز کو بھارتی خطرے کا سامنا، کلائیو لائیڈ پرامید

آئرلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ سے بری طرح شکست کھانے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے پاس کو 'کرو یا مرو' کی صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسے اگلے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کا سامنا کرنا ہے، جہاں شکست کا مطلب ہے کہ ویسٹ انڈیز گروپ کے دوسرے مقابلوں کے…

آئرلینڈ کو سب سے بڑا امتحان درپیش

زمبابوے کے خلاف بمشکل کامیابی، بھارت سے بری طرح شکست اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کو چاروں خانے چت کرنے والا جنوبی افریقہ اب اپنے چوتھے مقابلے میں آئرلینڈ کا سامنا کرنے جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ تو خوش ہوگا لیکن آئرلینڈ سخت دباؤ میں ہے جسے 'ون…

مصباح الحق جنوبی افریقہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں: گریم اسمتھ

ایک مرتبہ پھر مضبوط ترین ٹیم کے ساتھ عالمی کپ کھیلنے والا جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کے طوطے اس وقت اڑ گئے جب بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں اسے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح ہارنے کے بعد ہونے والے اعصابی تناؤ سے نکلنے کے لیے ایک بہت بڑی…

پاکستان نے "یکم مارچ" کے جن کو بوتل میں بند کردیا

اگر یہ کہا جائے تو بالکل غلط نہ ہوگا کہ یکم مارچ پاکستان کرکٹ کے ان دنوں میں سے ایک ہے، جو ہمیشہ اس کے لیے مایوسی کا پیغام لے کر آتے ہیں۔ یہ ایسی تاریخ ہے جس میں پاکستان کو شاید ہی کبھی کوئی اچھی خبر ملی ہو۔ یکم مارچ 1958ء سے لے کر یکم مارچ…

سری لنکا بام عروج پر، انگلستان لبِ گور

آپ کا شمار اگر ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں عالمی کپ میں سری لنکا کی اہلیت پر شبہ تھا، تو ان کے لیے اب آنکھیں ملنے کا وقت آ چکا ہے۔ سری لنکا نے انگلستان کے خلاف 310 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے اپنی اہلیت ثابت کردی ہے۔ کمار…