ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

عالمی کپ کا افتتاحی مقابلہ، لاستھ مالنگا نیوزی لینڈ کے لیے بڑا خطرہ

آسٹریلیا کے ہمراہ عالمی کپ کی میزبانی کرنے والے نیوزی لینڈ نے اہم ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں چار-دو سے فتح حاصل کی جبکہ وارم-اپ میں جنوبی افریقہ جیسے مضبوط حریف کو شکست دے کر اپنی شاندار تیاریوں کا ثبوت دیا…

عالمی کپ: کیا جنوبی افریقہ اس بار نہیں "چوکے" گا

ایک اور عالمی کپ، جہاں ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ 'فیورٹ' ہے لیکن کیا وہ جیتی ہوئی بازی ہارنے کی عادت سے چھٹکارہ پائے گا؟ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہی کہا جا رہاہے کہ یہ داغ مٹانے کا جنوبی افریقہ کے پاس بہترین موقع ہے۔ 1992ء، 1999ء اور 2007ء…

پاک-بھارت مقابلہ، کوچ نے یونس خان کی شمولیت کا اشارہ دے دیا

عالمی کپ کھیلنے کے لیے پاکستان سے نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کی پرواز بھرنے کے بعد سے اب تک یونس خان نے کل پانچ اننگز کھیلی ہیں جن میں بالترتیب 1، 7، 11، 25 اور 19 رنز بنا پائے ہیں۔ یونس خان کے عالمی کپ کے لیے انتخاب پر جو چہ میگوئیاں ہوئی تھیں،…

عالمی کپ کے پانچ خوش قسمت کھلاڑی

عالمی کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے لیکن اگر کسی کھلاڑی کا منتخب دستے میں نام ہی شامل نہ ہو اور پھر اچانک اسے کھیلنے کا موقع مل جائے تو اسے اپنی خوش قسمتی پر ناز ہونا چاہیے۔ عالمی کپ 2015ء میں کھیلنے والے پانچ…

ویسٹ انڈیز بال بال بچ گیا، بنگال کے شیر ناکام

عالمی کپ 2015ء کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے وارم-اپ مقابلوں کے چوتھے روز دو بہت ہی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جن میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی عالمی کپ کے لیے تیاریوں کی قلعی کھل گئی۔ 314 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب نے اسکاٹ لینڈ کو آخری…

مائیکل کلارک عالمی کپ کا پہلا مقابلہ نہیں کھیلیں گے

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک عالمی کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ سے قبل زخمی ہونے سے سخت تشویش میں مبتلا تھے یہاں تک کہ انہیں 21 فروری تک کا وقت دےدیا گیا کہ وہ خود کو دوبارہ فٹ کریں یعنی وہ آسٹریلیا کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکیں…

عالمی کپ: آسٹریلیا پانچویں مرتبہ ٹرافی اٹھانے کے لیے بے تاب

نوے کی دہائی دنیائے کرکٹ پر آسٹریلیا کی بالادستی کا آغاز تھی۔ گو کہ 1992ء میں عالمی کپ کا میزبان ہونے کے باوجود آسٹریلیا سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکا لیکن اس کے بعد 'کینگروز' نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ چار بار فائنل تک پہنچے اور…

وارم-اپ مقابلوں کا چوتھا دن: زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی شاندار کامیابیاں

عالمی کپ سے پہلے لہو گرمانے کے لیے کھیلے جانے والے وارم-اپ مقابلوں کے چوتھے دن دو انوکھے نتائج دیکھنے کو ملے، ایک تو نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چت کیا تو دوسری جانب زمبابوے نے سری لنکا کو زیر کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان نے…

بلند حوصلہ پاکستان نے انگلستان کو بھی شکست دے دی

عین اس وقت پر جب پاکستان کے انتہائی خوش فہم اور امید پرست شائقین بھی عالمی کپ کے لیے زیادہ پرجوش نہیں دکھائی دیتے، پاکستان نے اپنے دونوں وارم-اپ مقابلے جیت کر اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے کہ انہیں اہمیت نہ دینا ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔…

عالمی کپ، سٹے بازوں کو روکنے کے بھرپور انتظامات

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ عالمی کپ 2015ء کو سٹے بازی سے بچانے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پورے انتظامات کیے گئے ہیں اور آئی سی سی اس کھیل کو کسی بھی طرح کی بدعنوانی سے بچانے کے…