ٹیگ محفوظات

تمیم اقبال

پاکستان بے دست و پا، بنگلہ دیش تاریخ رقم کرنے میں کامیاب

جب کارکردگی صفر، ہمت و جذبہ ندارد اور توانائی ناپید ہو تو نتیجہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی شکست کی صورت میں ہی نکلنا ہے۔ میرپور میں بنگلہ دیش نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو کسی ایک روزہ سیریز میں شکست دی، جو عالمی کپ سے باہر…

پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ ختم، بنگلہ دیش کی تاریخی کامیابی

وہی ہوا کہ جس کا خدشہ تھا، پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 16 سال کے شفاف ریکارڈ سے محروم ہوگیا اور بنگلہ دیش نے 1999ء کے بعد پہلی بار کسی بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کو شکست دے ہی دی۔ 79 رنز کی یہ شکست نوجوان کپتان اظہر علی کی قیادت کے دور…

محمود اللہ نے نئی تاریخ رقم کردی

انگلستان کے خلاف عالمی کپ 2015ء کے اہم ترین مقابلے میں بنگلہ دیش کے محمود اللہ نے ایک نئی تاریخ رقم کی، جب وہ اپنے ملک کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔ ایک ایسے عالمی کپ میں جہاں سنچریوں کی گنگا بہہ رہی ہے، محمود اللہ نے بھی…

بنگلہ دیش کی امیدیں برقرار، اسکاٹ لینڈ پھر مایوس

16 سال قبل جب اسکاٹ لینڈ نے پہلی بار عالمی کپ میں جگہ پائی تھی تو بنگلہ دیش کے خلاف اسے اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔ بنگلہ دیش کو صرف 185 رنز تک محدود کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ 163 رنز پر ڈھیر ہوگیا اور اس کے بعد سے آج تک…

کیا افغانستان ایشیا کپ کی تاریخ دہرا پائے گا؟

بین الاقوامی کرکٹ میں متعدد مواقع پر جراتمندانہ کارکردگی پیش کرنے والا افغانستان عالمی کپ 2015ء میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنے والا ہے۔ گروپ 'اے' کے اس مقابلے میں افغانستان کی نگاہیں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا عمدہ کھیل پیش کرے اور 'اپ…

پاکستان نے لہو گرما لیا، بنگلہ دیش کو شکست

عالمی کپ 2015ء کے وارم اپ مقابلوں کے دوسرے روز پاکستان نے صہیب مقصود اور محمد عرفان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک اوول میں ہونے والے پاک-بنگلہ…

تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر؛ بنگلہ دیش کو بڑا دھچکہ

ایشیا کپ 2014ء کے میزبان ملک بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے اہم بلے باز تمیم اقبال کے بغیر ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ 24 سالہ اوپنر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں تین میچز کی ایک روزہ سیریز میں بھی آرام دیا…

نیوزی لینڈ ایک اور کلین سویپ کے دہانے پر، بنگلہ دیش کی ایک اور تاریخی فتح

2010ء کے دورۂ بنگلہ دیش میں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہونے والا نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر اسی سرزمین پر ان چاہی تاریخ دہرا رہا ہے۔ جی ہاں، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے…

سچن کی تاریخی سنچری رائیگاں، بنگلہ دیش کی اپ سیٹ فتح

سچن تنڈولکر نے ’سنچرئ منتظر‘ تو حاصل کر لی لیکن اس کے لیے انہوں نے انجانے میں ٹیم کی فتح کا سودا کرڈالا، کیریئر کے یادگار ترین سنگ میل یعنی 100 ویں بین الاقوامی سنچری کے حصول کے لیے انہوں نے بھارت کی اننگز کے تقریباً نصف اوورز استعمال کیے…

مشفق الرحیم بنگلہ دیش کے نئے کپتان مقرر، محمود اللہ نائب ہوں گے

وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دورۂ زمبابوے میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتان شکیب الحسن اور ان کے نائب تمیم اقبال کو عہدے سے برخاست کر دیا تھا جس کے بعد…