ٹیگ محفوظات

اسپاٹ فکسنگ

محمد عامر کی واپسی کا وقت قریب آگیا

ٹھیک 5 سال قبل یعنی اگست 2010ء کو برطانوی اخبار ’’نیوز آف دی ورلڈ‘‘ نے اسپاٹ فکسنگ کے راز پر سے پردہ اٹھایا اور پاکستان کے تین اہم ترین کھلاڑی کپتان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر دھر لیے گئے۔ ایسا لگتا تھا کہ اب قومی ٹیم اس زوال سے کبھی…

تاریخی فیصلہ، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر پابندی

طویل انتظار کے بعد بالآخر انڈین پریمیئر لیگ کا دوسرا رخ دنیا کے سامنے آ ہی گیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیشن نے چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ آر ایم لودھا پینل نے…

محمد عامر کی واپسی کے امکانات روشن

پاکستان کے باصلاحیت، لیکن اسپاٹ فکسنگ جیسے قبیح فعل کے ارتکاب کے بعد پابندی کا نشانہ بننے والے تیز گیندباز محمد عامر بہت جلد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کھیل پائیں گے۔ اگست 2010ء میں دورۂ انگلستان میں سٹے بازوں کے کہنے پر جان بوجھ کر نو-بالز…

محمد عامر کا معاملہ وقت طلب ہے، فوری فیصلہ نہیں ہوگا: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بوررڈ کی جانب سے محمد عامر کی پابندی میں نرمی کی درخواست کی وصولیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آئی سی سی کی تقریب…

بھارتی کرکٹ میں بدعنوانی، سنسنی خیز اور تشویش ناک مرحلہ

2008ء میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز کے وقت ہی کرکٹ کے سنجیدہ مبصرین کو اس بات کا اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ بھارتی کرکٹ کے حق میں یہ اچھا نہیں ہوگا۔ دولت کا بے دریغ استعمال، فلمی دنیا کے ستاروں کا کرکٹ کے ساتھ غیر فطری انضمام،…

محمد عامر پر پابندی نرم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے باضابطہ مطالبہ کردیا ہے کہ وہ محمد عامر کی پابندی کی سزا میں نرمی کرے تاکہ وہ اگلے سال اگست میں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں۔ محمد عامر اگست 2010ء میں انگلستان کے…

محمد عامر کے خلاف عدالتی محاذ کھلنے کا امکان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی کے ضوابط میں نرمی کے ساتھ ہی اب پاکستان کے باصلاحیت، لیکن دامن پر فکسنگ کا داغ رکھنے والے، تیز باؤلر محمد عامر کی واپسی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پابندی کا سامنا…

آئی سی سی کی تجویز، محمد عامر کے لیے ممکنہ خوشخبری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا اعلان پاکستان کے پابندی کے شکار تیز باؤلر محمد عامر کے لیے خوشی کا پیغام ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ پابندی بھگتنے والے کھلاڑیوں کو سزا مکمل ہونے سے چند ماہ پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے سکتا ہے،…

محمد اشرفل پر عائد پابندی میں کمی کردی گئی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ اور بدعنوانی کے الزام میں سابق کپتان محمد اشرفل پر عائد پابندی میں کمی کردی ہے۔ محمد اشرفل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ء میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا جس پر چند ماہ قبل انہیں آٹھ سال پابندی…

تاحیات پابندی کے خلاف کنیریا کی آخری اپیل بھی مسترد

کرکٹ میں فکسنگ کے قبیح جرم کے مرتکب قرار پانے والے اپنے سابق پاکستانی دوستوں کی طرح دانش کنیریا کی تمام راہیں مسدود ہوچکی ہیں اور انگلستان کی عدالت نے ان کی آخری اپیل بھی مسترد کردی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جاری…