ٹیگ محفوظات

پی سی بی

ایک اور قلابازی، کھلاڑیوں کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت

مختلف سمتوں سے تنقید کا سامنا کرنے اور بالآخر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے باضابطہ مطالبے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین قومی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل، عمر اکمل اور…

پاک بھارت سیریز کی راہ ہموار؛ بھارتی وزارت داخلہ نے دورے کی منظوری دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جہاں ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کر رہا ہے وہیں دوسری طرف اس کی توجہ پاک - بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بھی مرکوز ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی کوششوں اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان…

پی سی بی کو ’اصل کام‘ پر توجہ کی ضرورت!!

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ”غیر سرکاری طور پر“ دو مقابلوں کا انعقاد کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وطنِ عزیز بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ اختتامِ ہفتہ پر نجی انتظامات کے تحت ہونے والے ان دو مقابلوں میں…

پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

”دیر آید درست آید“ کے مصداق پے در پے ناکامیوں کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد کو خیال آ ہی گیا کہ بلے بازی کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے انہیں ایک بیٹنگ کوچ مقرر کرنا پڑے گا۔ گو کہ اس اہم ترین شعبے کے لیے خصوصی تربیت کار کی…

پی سی بی کا 17 خواتین کرکٹرز کے ساتھ مرکزی معاہدوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2012ء کے لیے 17 خاتون کرکٹرز کے ساتھ مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ سال پی سی بی نے 19 خواتین کو مرکزی معاہدوں سے نوازا تھا لیکن اس سال یہ تعداد کم کر کے 17 کر دی گئی ہے۔ اسماویہ اقبال،…

محمد عامر کی بورڈ عہدیداران سے ملاقاتیں، بحالی کے عمل کا آغاز

پاکستان کی تاریخ کے باصلاحیت ترین گیند بازوں میں سے ایک محمد عامر کا مختصر ترین کرکٹ کیریئر جس افسوسناک انداز میں اختتام کو پہنچا، اس نے دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو اک 'نئے وسیم اکرم' سے محروم کر دیا۔ نہ صرف یہ کہ محمد عامر کو بین الاقوامی…

مرکزی معاہدوں کا اعلان، آفریدی کی واپسی، رزاق باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکس) کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 21 کھلاڑیوں کو سرفہرست تینوں زمروں میں جگہ دی گئی ہے جبکہ اتنے ہی کھلاڑیوں کو وظیفے پر رکھا گیا ہے۔ شاہد آفریدی، جو گزشتہ سال…

ایشیا کپ فاتحین کے لئے انعامات کا اعلان

دو ماہ بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ خیال آیا کہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو داد، و انعامات، سے نہ نوازنا انصاف کے منافی ہوگا۔ اب سری لنکا کے خلاف اہم سیریز کے انعقاد سے قبل ایک نامعلوم 'خطرے' کے…

ملائیشیا، جنوبی افریقہ یا زمبابوے؟ پاک-آسٹریلیا سیریز کے میزبان کا اعلان اگلے ہفتے

سری لنکا کی جانب سے رواں سال پاک-آسٹریلیا سیریز کی میزبانی سے انکار کے باعث اب پاکستان کرکٹ بورڈ سخت پریشانی کے عالم میں نے میزبان تلاش کر رہا ہے کیونکہ اگر فوری طور پر یہ طے نہ کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل…

باصلاحیت اسپن باؤلرز کی ملک گیر تلاش کا آغاز اگلے ماہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیز گیند بازوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے اسپن باؤلنگ کے ’غیر تراشیدہ ہیروں‘ کی تلاش کا بھی عزم کرلیا ہے اور اس مشن کی ذمہ داری لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو سونپی جارہی ہے۔ آئندہ ماہ عبدالقادر نگری نگری گھوم کر پاکستان…