ٹیگ محفوظات

پی سی بی

حکومت کہے گی تو ایشیا کپ میں شرکت کریں گے: نجم سیٹھی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے تمام تر خدشات کے بالائے طاق رکھتے ہوئے نہ صرف ایشیا کپ 2014ء بنگلہ دیش ہی میں منعقد کرنے کی ٹھانی ہے بلکہ پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ نہ کھیلا تب بھی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق…

پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی کا اجلاس آج

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی آج شام لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اجلاس کی سربراہی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کریں گے جبکہ اراکین ظہیر عباس، نوید اکرم چیمہ اور ہارون رشید کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی اجلاس میں شریک…

”سستا“ قطر اور قحط!!

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے عندیہ دیا ہے کہ وطن عزیز میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی تک پاکستان کے مقابلوں کے لیے قطر نیا میزبان بن سکتا ہے جو متحدہ عرب امارات کی نسبت ”سستا“ ثابت ہوگا۔ قطر میں پاکستان،…

پاکستان بنگلہ دیش کو سبق سکھانے کا خواہشمند، امن وامان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کردی

بالآخر 'اونٹ پہاڑ کے نیچے' آ گیا ہے اور پاکستان نے بنگلہ دیش کو اس کی "حرکتوں" پر سبق سکھانے کا تہیہ کرلیا ہے، جو 2012ء میں سال بھر دورۂ پاکستان کے معاملے پر 'کبھی ہاں، کبھی ناں' کرتا رہا اور بالآخر امن و امان کی صورتحال کو بہانہ بنا کر…

کوچ کا عہدہ، وقار کی راہ میں آفریدی حائل

جیسے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے پاکستان میں مستقبل تاریک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، ویسے ہی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے درمیان اس عہدے کے حصول کے لیے رسہ کشی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں کھینچا تانی کرنے والوں میں عاقب جاوید،…

'سر منڈاتے ہی اولے پڑے' میانداد اور عبد القادر کو نوٹس جاری، پی سی بی کی تردید

اردو کا مشہور محاورہ ہے 'سر منڈاتے ہی اولے پڑے'، اس کا عملی نمونہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سابق کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے دکھایا ہے جو بورڈ میں 'بگ باس' بننے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین…

نیا چیئرمین کون؟ امیدوار میدان میں کودنے لگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کارکردگی کے باوجود یہ معاملہ اس وقت سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ گو کہ عدالت نے نجم سیٹھی کو ابھی معطل نہیں کیالیکن آنے والے حالات کا اندازء لگاتے…

سیٹھی بحال یا بدستور برطرف؟ عدالت نے کنفیوژن پھیلا دی

جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ میں معاملات گومگو کا شکار ہیں، بالکل اسی طرح اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں دائر مقدمے نے بھی کنفیوژن پھیلا دی ہے۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل دو رکنی بینچ…

نجم سیٹھی کے گرد گھیرا تنگ، توہین عدالت کا نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور عبوری کمیٹی کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب اسلام آباد کی عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ…

واٹمور کے جانے سے پہلے ہی معین خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے عہدے کے برقرار رہنے کی موہوم سی امیدیں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے نتیجے سے ختم ہوچکی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھی نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے۔ ٹیم مینیجر معین خان ممکنہ طور پر ان کے جانشیں…