ٹیگ محفوظات

پی سی بی

عامر سہیل کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا

پاکستان نے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر عامر سہیل کو ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقرر کردیا ہے۔ یہ ذکا اشرف کی بحیثیت چیئرمین بحالی کے بعد پہلی بڑی تقرری ہے۔ عامر سہیل کے سامنے اب پہلا بڑا چیلنج ایشیا کپ کے لیے ایسی قومی ٹیم…

عالمی کرکٹ کا تبدیل ہوتا منظرنامہ، پاکستان کیا کرے؟

یہ بات تو ماہرین کرکٹ پر کافی پہلے سے واضح تھی کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دینے اور اس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس سے نشریاتی حقوق اور اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والے پیسے کو اراکین میں تقسیم…

لاہور‪...‬لاہور اے، لیکن ‪...‬‪...‬!

’’لاہور‪…‬لاہور اے‘‘ یہ فقرہ میں نے خوش خوراک لاہوریوں سے ہزاروں مرتبہ سنا ہے، اس شہر کے باسی دنیا گھوم لیں پھر بھی ان کا دل لاہور ہی میں اٹکا رہتا ہے۔ اس شہر میں کشش ہی کچھ ایسی ہے کہ دوسرے شہروں سے آنے والوں کا بھی یہاں سے جانے کو جی نہیں…

ہماری کشتیاں جل چکی ہیں!!

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے خوفزدہ ہوکر ہتھیار ڈالنے اور نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسے ’’ غریب ‘‘ بورڈز کی آنکھیں ڈالروں کی چمک سے چندھیا جانے کے بعد اب ’’بگ تھری‘‘ کے لیے راستہ صاف ہے۔ اپنے تمام تر…

پاکستان : "کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے"

بالآخر دھونس دھمکیاں کام آئیں اور بنگلہ دیش نے بھی 'تین بڑوں' کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ یوں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تنظیم نو کے لیے تجویز کردہ متنازع سفارشات کے حق میں ممالک کی تعداد سات ہوگئی۔ اب ان سفارشات کی منظوری کے لیے 'تین…

’’کنگ‘‘ نہیں ...’’کنگ میکر‘‘ ہی سہی!

’’بگ تھری‘‘ کے معاملے پر ہنگامے کے دوران آئی سی سی کے پہلے دن کا اجلاس مکمل ہوا جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی زیر قیادت پاکستان کے ساتھ سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش نے متحد ہوکر کم از کم چندمعاملات پر ’’تین بڑوں‘‘ کو…

بین الاقوامی کرکٹ پر "تین بڑوں" کے قبضے کا ابتدائی مرحلہ مکمل

بین الاقوامی کرکٹ کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کے خواہشمند "تین بڑے" ممالک- بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان- کو غلبہ دینے کے لیے ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا۔ دبئی میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ بورڈ اجلاس کے پہلے روز…

متنازع سفارشات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے کھڑے سوالات

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے روبرو متنازع سفارشات پیش کرنے کے معاملے پر ہنگامہ کھڑا ہونے کے بعد بالآخر بھارت بول پڑا اور یہاں تک پہنچ گیا کہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں اپنی شرکت کو ان سفارشات کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے یعنی عالمی کپ 2015ء…

کرکٹ کا ”برہمن“ اور سات ”شودر“

بھارت کرکٹ کا برہمن بننے کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے، اور وہ ”شودروں“ کے ساتھ کے لیے ہر ہتھکنڈہ آزمانے پر آمادہ ہے، جس کے بعد عالمی کرکٹ پر ہندوستان کی حکمرانی قائم ہوجائے گی۔ آج بھارت کی ”نظر کرم“ کے خواہاں یہ شودر کل ایڑیاں رگڑ رہے ہوں گے۔…

کوچ کے لیے درخواستیں طلب، قومی کرکٹ منظرنامے پر گہماگہمی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اشتہار کے سامنے آتی ہی قومی کرکٹ منظرنامے پر خاصی گہما گہمی پیدا ہوگئی ہے اور کئی سابق کھلاڑی اس عہدے کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور…