ٹیگ محفوظات

پی سی بی

پاکستان کو 'بگ فور' کی پیشکش کی گئی تھی: نجم سیٹھی کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو ملا کر 'بگ فور' بنانے کا منصوبہ پیش کیا تھا لیکن سابق چیئرمین ذکا اشرف نے اس کو ٹھکرا دیا اور یوں پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بین الاقوامی…

حفیظ پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، نئے کپتان کا اعلان بعد میں کریں گے: نجم سیٹھی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پاکستان کے اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محمد حفیظ پر استعفے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور ان کی جگہ کپتان کا تقرر بعد میں کریں گے۔ لاہور میں…

پاکستان کی نئی سلیکشن کمیٹی، محمد یوسف بھی شامل ہوں گے: ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ماہ نئی سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لائے گا اور اس کے لیے مختلف نام زیر غور آ رہے ہیں، جن میں سابق کپتان محمد یوسف بھی شامل ہیں۔ راشد لطیف کی زیر قیادت نئی سلیکشن کمیٹی اگلے ماہ ذمہ داریاں سنبھالے گی البتہ…

’’چڑیا‘‘ نے کیا عقابوں کا شکار!!

راشد لطیف کے چیف سلیکٹر بننے کے ایک حلقے کو بہت خوشی ہوئی کہ طویل عرصے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک ایسے شخص سلیکشن کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی ہے جو میرٹ پر فیصلے کرنے کی شہرت رکھتا ہے۔ راشد لطیف کا ماضي اور حال ایسا ہے کہ ان سے یہ امید…

ہارون رشید کو ڈائریکٹر اکیڈمیز بنانے کا فیصلہ

پاکستان نے ہارون رشید کو ڈائریکٹر اکیڈمیز اینڈ گیم ڈیولپمنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ٹیم مینیجر سمیت قومی کرکٹ بورڈ میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ہارون رشید کی تقرری کے لیے تمام مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور فیصلہ…

[خصوصی] ذکا اشرف کے خلاف الزامات پر مبنی "وائٹ پیپر" تیار

وزیر اعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منتظم اعلیٰ میاں محمد نواز شریف نے جس طرح آج ذکا اشرف کو چیئرمین کے عہدے سے برطرف کیا، وہ جمہوریت پسندی کے دعویدار سیاسی رہنما کو کسی طرح زیب نہیں دیتا۔ لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ آخر کن وجوہات…

کوچ کا عہدہ، رچرڈ پائی بس اور معین خان بھی امیدواروں میں شامل

تمام ابتدائی مراحل طے پا گئے اور اب پاکستان کے اگلے ہیڈ کوچ کے لیے حتمی دوڑ کا آغاز ہوا ہی چاہتا ہے جس میں کئی سابق ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے کوچ بننے کے خواہاں غیر ملکی امیدواروں میں رچرڈ پائی بس…

کوچ کا عہدہ، سر منڈاتے ہی اولے کھانے کو کون تیار ہوگا؟

پاکستان ڈیو واٹمور کے دو سالہ عہد کے اختتام پر اب نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے پر تول رہا ہے۔ عہدے کے حصول کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا وقت پورا ہو چکا ہے اور اب کوچ فائنڈنگ کمیٹی ان درخواستوں پر غور کررہی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ…

”پنڈی کا پانی‪“

خطہ پوٹھوپار کے متعلق ممتاز مفتی نے چار باتیں کہی تھیں جن میں تین کا ذکر یہاں کررہا ہوں کہ ”زمین ہموار نہیں،درخت پھلدار نہیں اور موسم کا اعتبار نہیں“۔ واقعی پوٹھوہار کے موسم کا کوئی اعتبار نہیں کہ کب گھنے بادل آکر چلچلاتی دھوپ کو کھا جائیں…

عامر سہیل ’’مٹی کا مادھو‘‘ بننے کے لیے تیار ؟

ذکا اشرف کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے واپسی کے بعد بورڈ کی ’’منجمد‘‘ صورتحال ختم ہوگئی ہے، اور آہستہ آہستہ نئی تقرریاں ہونا شروع ہوگئی ہیں جن میں سب سے اہم سابق کپتان عامر سہیل کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ بنانے کے ساتھ ساتھ چیف…