ٹیگ محفوظات

پاکستان انگلستان 2015ء

ناقابلِ یقین فیلڈنگ، عمدہ باؤلنگ اور زبردست بیٹنگ، پاکستان نے پہلا میدان مار لیا

پاکستان نے انگلستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میں باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے یونس خان کو شایانِ شان انداز میں رخصت کیا ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے نہ صرف گیندبازی بلکہ حیران کن طور پر…

”اور پاکستان جیت گیا“ شارجہ میں یادیں تازہ

بین الاقوامی کرکٹ بند، کپتان اور دو اہم ترین گیندباز اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد پابند، دو سرفہرست گیندبازوں کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اور پھر پابندی، ایسے پے در پے دھچکے شاید ہی دنیا میں کوئی ملک جھیل پائے لیکن پاکستان کے لیے گویا یہ…

پاکستان کی گرفت مضبوط، فتح کا دارومدار گیندبازوں پر

پاک-انگلستان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آخری روز پاکستان کی فتح کا دارومدار گیندبازوں پر ہے، جنہیں 8 وکٹیں درکار ہوں گی، جبکہ انگلستان کو کامیابی کے لیے بلے بازوں کا ساتھ چاہیے اور آخری دن کے 90 اوورز میں…

شارجہ پاکستان کی واپسی، لیکن مقابلہ برابری کا

شارجہ میں جاری پاک-انگلستان تیسرا ٹیسٹ دو دن انگلستان کے حق میں جھکے رہنے کے بعد بالآخر تیسرے روز پاکستان کی واپسی سے برابری کی بنیاد پر پہنچ گیا ہے۔ تیسرے روز کے آغاز پر میچ مکمل طور پر انگلستان کی گرفت میں تھا، 222 رنز پر اُس کے صرف…

انگلستان کی خوشی دھری رہ گئی، بین اسٹوکس زخمی

پاک-انگلستان تیسرے ٹیسٹ کا پہلا دن مجموعی طور پر انگلستان کے لیے اطمینان بخش رہا۔ ایک مرتبہ پھر ٹاس تو ہارا، لیکن ہمت نہیں اور پاکستان کو 234 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد پرسکون انداز میں میدان سے لوٹا لیکن ایک پریشانی اب ضرور لاحق ہے، بین…

شارجہ کی وکٹ ”خطرناک“، پاکستان صرف 234 رنز پر ڈھیر

جب پاک-انگلستان تیسرے و آخری ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل ہوا تو پاکستانی قائد مصباح الحق میدان سے واپس آنے سے پہلے التجا بھری نگاہوں سے پچ کو دیکھ رہے تھے۔ کیونکہ اب مقابلے کے نتیجے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آئندہ ایک، دو روز میں پچ کا رویہ کیسا…

کون جیتے گا شارجہ ٹیسٹ؟

پاکستان اور انگلستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے دونوں ٹیسٹ مقابلوں کے ابتدائی چار دن جتنے مایوس کن، یک طرفہ اور دلچسپی سے عاری تھے، آخری دن اتنے ہی جاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ اگر ان دونوں ٹیسٹ کی روشنی میں کل سے شروع ہونے والے آخری…

”پاکستان ہوشیارباش“، عمران خان زخمی ہوگئے

پاکستان کو انگلستان کے خلاف شارجہ میں تیسرے اور اہم ترین معرکے کا سامنا ہے اور اس سے قبل ہی اسے ایک دھچکا پہنچ چکا ہے۔ تیز گیندباز عمران خان زخمی ہوکر اہم مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ یوں پاکستان اپنے دستے کے اس خوش قسمت رکن سے محروم ہوگیا ہے…

ادھورا ’ریویو سسٹم‘ منظور نہیں

امپائروں کے فاصلے پر نظرثانی کے نظام، ریویو سسٹم یا ڈی آر ایس، متعارف کروانے کا بنیادی مقصد تو یہی تھا کہ میدان میں موجود امپائر سے بحیثیت انسان جو خطائیں ہوجاتی ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کا ازالہ ممکن ہو سکے لیکن ہوا اس کے بالکل…

اجاڑ میدان اور امید کی کرن

قدیم روم میں، جہاں کھیل کا مطلب موت کا کھیل ہوتا تھا، وحشیانہ لڑائیوں کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ دنیا کے سب سے بڑے اکھاڑے کا رخ کرتے تھے۔ ایک ایسا کھیل جسے کوئی سلیم الفطرت اور ذی شعور فرد برداشت نہیں کرسکتا، اسے دیکھنے کے لیے عوام کا جم…