ٹیگ محفوظات

محمد اکرم

کوچ کا عہدہ، سر منڈاتے ہی اولے کھانے کو کون تیار ہوگا؟

پاکستان ڈیو واٹمور کے دو سالہ عہد کے اختتام پر اب نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے پر تول رہا ہے۔ عہدے کے حصول کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا وقت پورا ہو چکا ہے اور اب کوچ فائنڈنگ کمیٹی ان درخواستوں پر غور کررہی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ…

[باؤنسرز] چینل کا جشن اور اجمل کی معافیاں!

پاکستان کرکٹ بورڈ سنٹرل کانٹریکٹ کی مد میں کھلاڑیوں پر کئی پابندیاں لگاتا ہے جس میں سب سے بڑی پابندی 'زباں بندی' کی ہے اور کھلاڑی بورڈ کی اجازت کے بغیر ذرائع ابلاغ سے بات نہیں کرسکتے ۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو تنازعات سے بچانے کا آسان حل یہ…

کوچنگ ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، لیکن میں اس پر پورا اتروں گا: محمد اکرم

محمد اکرم کی بحیثیت باؤلنگ کوچ تقرری نے کئی ماتھوں پر شکنیں ڈالی ہوں گی لیکن جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ ان کے جوش و جذبے اور کھیل کی سمجھ بوجھ کی گواہی دیں گے۔ 1995ء سے 2001ء کے دوران 9 ٹیسٹ اور 23 ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کے لیے منتخب…

شعیب اختر کے سامنے آتے ہی انتخاب عالم نے محمد اکرم کو نیا باؤلنگ کوچ بنا دیا

سات مہینے کی طویل بھاگ دوڑ کے بعد بھی پاکستان نے باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لیے جس شخصیت کا انتخاب کیا، وہ عہدے کے لیے مطلوبہ اہلیت پر ہی پورا نہیں اترتی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال فروری میں عاقب جاوید کے استعفے کے بعد نئے کوچ کے لیے جو…

محمد اکرم کو باؤلنگ کوچ مقرر کیا جائے: باسط علی کا مطالبہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے اورانگلستان کے خلاف سیریز کے بدترین نتیجے کے بعد پاکستان کے پاس یہ اہم موقع ہے کہ وہ 50 اوورز کی کرکٹ میں اپنی اہلیت کو ثابت کرے۔ یہ پاکستان کے نئے کوچنگ عملے، ہیڈ کوچ ڈیو…

باؤلنگ کوچ کا اعلان دورۂ سری لنکا کے بعد

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک موزوں باؤلنگ کوچ کی تلاش عاقب جاوید کے استعفے کے بعد سے جاری ہے اور اس عہدے کو حاصل کرنے سلسلے میں باضابطہ و بے ضابطہ دونوں سطحوں پر مختلف نام بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ایک باؤلنگ کوچ کی آسامی خالی ہے اور…

کیا مشتاق احمد پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن سکتے ہیں؟

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں چند دنوں سے ایک خبر بڑی گرم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق اسپنر مشتاق احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ بنانے جا رہا ہے۔ گو کہ بنگلہ دیش کے اچانک دورۂ پاکستان کے اعلان نے اس خبر کو کچھ پس پشت ڈال دیا ہے لیکن اس…

پاکستان کا نیا باؤلنگ کوچ، این پونٹ یا محمد اکرم؟

پاکستان کے نئے باؤلنگ کوچ کے تقرر کے لیے قائم ہونے والی کمیٹی نے اس اہم عہدے کے لیے معاملات کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے اور ذرائع کے مطابق سابق بنگلہ دیشی باؤلنگ کوچ این پونٹ اور پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد اکرم کے درمیان تقریباً…

کیا پاکستان کا نیا باؤلنگ کوچ بھی غیر ملکی ہوگا؟

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ عاقب جاوید کے استعفے کے بعد اب پاکستانی ٹیم بغیر باؤلنگ کوچ کے ایشیا کپ حاصل کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے بنگلہ دیشی سرزمین پر اتر چکی ہے اور اس مختصر سی مہم کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑی خبر یہ ہوگی…