ٹیگ محفوظات

مصباح الحق

مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانا خارج از امکان ہے: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح اپنے موجودہ کپتان کو ہٹائے جانے کے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔ ایک جانب جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے مہندر سنگھ دھونی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے…

پاکستان و بھارت کی کرکٹ ٹیمیں بمقابلہ ذرائع ابلاغ

اب سے چند سال قبل جس بحران سے پاکستانی ٹیم گزر رہی تھی، عین وہی صورتحال اس وقت سرحد کے اُس پار بھارت کو درپیش ہے جو عالمی کپ 2011ء کی یادگار فتح کے بعد سے مسلسل شکستوں کے بھنور میں ہے۔ دورۂ انگلستان میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور ایک…

مصباح کی دفاعی حکمت عملی پر عمران خان کی تنقید

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان عمران خان نے موجودہ قائد مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی اور بیٹنگ آرڈر میں تاخیر سے آمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کو چھٹے نمبر کے بجائے تیسرے نمبر پرکھیلنا چاہیے اور ساتھ ساتھ…

محسن کا جانا ٹھیر گیا، مصباح کی ون ڈے کپتانی بھی خطرے میں

ایک روزہ کرکٹ سیریز میں شکست کے ساتھ ہی نہ صرف یہ کہ قوم بلکہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا بھی پاکستان کی انگلستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کو بھلا بیٹھے ہیں اور اب نہ صرف محسن خان بلکہ مصباح الحق کا بھی متبادل تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ بات تو…

گرین واش: پاکستان 3، انگلستان 0

گزشتہ ماہ کے وسط میں پاک-انگلستان سیریز کے آغاز سے قبل بھلا کسی نے تصور بھی کیا ہوگا کہ پاکستان عالمی نمبر ایک کے خلاف کلین سویپ کرے گا؟ تنازعات، داخلی سازشوں، نا اہل انتظامیہ اور دنیا میں سب سے کم پیسے ملنے کے باوجود پاکستان نے غیر ممکنات…

مصباح الحق (پاکستان)

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بلّے باز مصباح الحق خان نیازی 28 مئی 1974ء کو میانوالی (پنجاب، پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ مصباح مڈل آرڈر میں سیدھے ہاتھ سے بلّے بازی کرنے والے کھلاڑی ہیں اور اپنے مخصوص جارحانہ چھکوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ مقامی کرکٹ…

پاکستان نیا اسپن پاور ہاؤس؟ عبد الرحمن بھی ٹاپ ٹین میں شامل

عرب امارات کے صحراؤں میں انگلستان کے خلاف شاندار فتح پاکستان کی اسپن جوڑی کو دنیا کے 10 بہترین گیند بازوں کی فہرست میں لے آئی ہے۔ سعید اجمل جو پہلے ٹیسٹ کے بہترین گیند بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر تھے، ابوظہبی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل…

انگلش ذرائع ابلاغ کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، سعید اجمل کا حوصلہ مزید بلند ہوگا: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم پاکستانی باؤلر وسیم اکرم نے سعید اجمل کے ایکشن پر اعتراضات اٹھانے والے برطانوی ذرائع ابلاغ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے لیکن اس سے اُن کے حوصلے مزید بلند ہوں…

سعید اجمل اور عبدالرحمن انگلستان کے خلاف اہم ہتھیار ہوں گے: مصباح الحق

عالمی نمبر ایک انگلستان کا سامنا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی دستے کے قائد مصباح الحق نے کہا ہے کہ سعید اجمل بہترین اسپنر ہیں اور انگلستان کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے لیکن تمام تر ذمہ داری ان کے کاندھوں پر…

مصباح الحق کی جانب سے دفاعی حکمت عملی کا دفاع

سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی نمبر ایک انگلستان اور بہتری کی جانب گامزن پاکستان کی کڑی آزمائش کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور پہلے ہی ماہ کے وسط میں دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں مدمقابل ہوں گی جہاں تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی…