ٹیگ محفوظات

مصباح الحق

مصباح الحق ایک اور ریکارڈ کے قریب

آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ مقابلوں میں شکست کے بعد سخت دباؤ میں موجود پاکستانی کپتان مصباح الحق دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تین دنوں کے اختتام پر بہت پرسکون ہوں گے۔ پاکستان حریف پر 189 رنز کی برتری حاصل کرچکا ہے اور اس کی تمام وکٹیں…

دبئی ٹیسٹ، پاکستان حوصلہ مند بھی و فکر مند بھی

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن بالآخر پہلے ہی ٹیسٹ میں چل گئی اور پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی شاندار سنچریوں اور مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز کی بدولت 454 رنز کا بڑا…

پاکستان، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات: بھیانک یادیں، ڈراؤنے خواب

آج صبح جب پاکستان اور آسٹریلیا کے دستے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اتریں گے تو کپتان مصباح الحق اور یونس خان سمیت متعدد کھلاڑیوں کے ذہنوں پر 12 سال پہلے کی بھیانک یادیں گردش کریں گی جب دونوں ٹیمیں پہلی اور آخری…

پاکستان کے لیے درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کل یعنی بدھ سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے جس کے دو ٹیسٹ مقابلے دونوں ٹیموں کو عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے جبکہ پاکستان دوبارہ اپنا…

پاکستان کا قیادت بحران: لاہور اور کراچی کا مقابلہ اک نئے محاذ پر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہے جہاں سے ملک کی کرکٹ کے تمام بڑے اور اہم فیصلے ہوتے ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر 1992ء تک اکا دکا واقعات کے علاوہ کبھی "کراچی بمقابلہ لاہور" کے افسوسناک تعصب نے سر نہیں اٹھایا۔ لیکن 90ء…

عالمی کپ 2015 کی تیاری: پاکستان کو جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ عالمی کپ 2015 سر پر موجود ہے اور پاکستان دوبارہ قیادت کے بحران سے دوچار ہے۔ ٹھیک چار سال پہلے ہی پاکستان ایسے ہی "مصباح یا آفریدی " پر الجھا تھا اور آج پھر ہم اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ یہ سوچے بغیر کہ اب…

قیادت کا بحران: ویکھی جا مولا دے رنگ!

ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں ”پلیئرز پاور“ اتنی تگڑی تھی کھلاڑی ،کپتان کو گرانے کے لیے اس کے خلاف قرآن مجید پر حلف لینے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے اور اپنی مرضی کے گورے کوچ کو ”امپورٹ“ کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کے سامنے ڈٹ بھی جایا کرتے تھے…

مصباح عالمی کپ کے لیے بہترین کپتان ہے: شاہد آفریدی کا 'یو ٹرن'

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آنکھیں دکھائے جانے کے بعد شاہد خان آفریدی نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق ہی عالمی کپ 2015ء کے لیے بہترین کپتان ہیں اور وہ ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون…

پاکستان زیادہ اہم ہے، ہوسکتا ہے عالمی کپ میں قیادت نہ کروں: مصباح الحق

پاکستان کے ٹیسٹ و ایک روزہ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وہ اگلے سال عالمی کپ میں پاکستان کی قیادت نہ کریں۔ مسلسل چار ون ڈے مقابلوں میں شکست کے بعد "کپتان" پاک-آسٹریلیا سیریز کے آخری مقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ اس مقابلے میں…

مصباح کو ورلڈ کپ میں قیادت کے لیے مجبور نہیں کریں گے: شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ تیسرے ایک روزہ مقابلے میں مصباح الحق اپنی مرضی سے دستبردار ہوئے، ان کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا اور نہ ہی انہیں عالمی کپ میں قیادت پر مجبور کیا جائے گا۔ ابوظہبی میں صحافیوں سے…