ٹیگ محفوظات

آئرلینڈ پاکستان 2018ء

پاک-آئرلینڈ پہلا ٹیسٹ، دنیا کیا کہتی ہے؟

دنیائے کرکٹ میں ایک نئی ٹیسٹ ٹیم کا اضافہ ہوگیا۔ آئرلینڈ، جو بدقسمتی سے اگلے سال ہونے والا عالمی کپ نہیں کھیلے گا، لیکن ہر غم کے ساتھ خوشی بھی ہوتی ہے۔ جہاں عالمی کپ نہ کھیلنے کا غم ہے، وہیں پر کرکٹ کی اعلیٰ ترین قسم ٹیسٹ کھیلنے کی خوشی بھی…

آئرلینڈ کے خواب چکنا چور؛ اولین ٹیسٹ میں پاکستان سے شکست

پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور میزبان ٹیم کا ڈیبیو ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ اس اہم کامیابی کا سہرا ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان امام الحق اور بابر اعظم کی جوڑی کے سر جاتا ہے جنہوں…

واٹس ایپ پر مبارکباد کے 85 پیغامات ملے: کیون اوبرائن

پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں کیون اوبرائن کی سنچری آئرلینڈ کو فاتح تو نہیں بنا سکی لیکن کئی لحاظ سے تاریخی ضرور رہی جیسا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی آئرش بیٹسمین کی پہلی سنچری تھی۔ 34 سالہ اوبرائن نے اس وقت تہرے ہندسے کی اننگز کھیلی جب…

تاریخی ٹیسٹ میں کیون او برائن کی تاریخی سنچری

پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کچھ بھی ہو مگر میزبان ٹیم کے کیون اوبرائن نے اپنے اور ملک کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری جڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے اور ساتھ ہی وہ ملک کے پہلے اور مجموعی طور چوتھے بلے باز بن گئے ہیں جس نے…

محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار

آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن خاصی تسلی بخش ہے مگر پریشان کن بات یہ ہے کہ گرین ٹیم کے اہم ترین گیند باز محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔ محمد عامر پہلی اننگز میں تو بہت عمدہ گیند بازی کرتے رہے مگر دوسری اننگز…

دورۂ انگلینڈ و آئرلینڈ، اٹیکنگ نہیں اسمارٹ باؤلنگ پر زور

پاکستان کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے کے لیے اپنے باؤلنگ پلان کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دورے کے لیے گیند بازوں کی صرف رفتار پر ہی نہیں بلکہ بہتر تکنیک پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ باؤلنگ اسکواڈ پر اعتماد…

دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ، پاکستانی ٹیم پیر کو روانہ ہوگی

دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم سوموار کو بیرون ملک روانہ ہو جائے گی۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں بدھ کو قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں شروع ہوا جس کے لیے 16 رکنی دستے کے تمام اراکین نے حصہ…

فواد عالم پھر نظر انداز، امام الحق منتخب

سال 2018ء میں پاکستان کے لیے مشکل ترین مراحل کا آغاز ہو چکا ہے اور اگلے ماہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کھیلنا ہے اور اس کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ان اہم ترین دوروں کے لیے پاکستان نے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس…