ٹیگ محفوظات

فیڈل ایڈورڈز

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

دورۂ انگلستان: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی قلت کا شکار

ویسٹ انڈیز کا دستہ، جس کو انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے دو ہفتے سے بھی کم وقت میسر ہے، اس وقت صرف 11 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ انگلش سرزمین پر موجود ہے جبکہ تین کھلاڑی ویزا مسائل کے باعث اب تک انگلستان نہیں پہنچ سکے۔ اسد فدادین،…

اسمتھ کی شعلہ فشاں اننگز، آسٹریلیا ہار گیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر

ڈیوین اسمتھ کی شاندار بیٹنگ اور بعد ازاں فیڈل ایڈورڈز اور مارلون سیموئلز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نےآسٹریلیا کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز 1-1 سےبرابر کر دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن شکست کے بعد دونوں ٹیمیں اس مرتبہ برج…

دو ایڈورڈز نے ویسٹ انڈیز کو یادگار سیریز فتح دلا دی، بنگلہ دیش پھر ناکام

دو ایڈورڈز یعنی کرک اور فیڈل کی عمدہ کارکردگی اور دیوندر بشو کی اسپن جادوگری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 2003ء کے بعد کسی غیر ملکی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس یادگار فتح میں بشو کے علاوہ ڈیرن براوو کی 195 رنز کی زبردست…

براوو، با اور بارش بھارت کی فتح میں حائل، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں تین 'ب' حائل ہو گئے یعنی براوو، با اور بارش۔ یوں ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ آخری روز بھارت نے 269…

پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان، چندرپال اور ایڈورڈز کی واپسی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں تجربہ کار بلے باز شیونرائن چندرپال بھی شامل ہیں۔ مسلسل 18 ٹیسٹ میچز سے فتوحات سے محروم ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز کے آخری دونوں میچز جیتنے کے بعد نئے…