ٹیگ محفوظات

فیصل بینک ٹی ٹوئنٹی 2011ء

لاہور لائنز نے حیدرآباد کے شاہینوں کے پر کاٹ دیے

فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء کی دفاعی چیمپئن لاہور لائنز کے سامنے حیدر آباد کے شاہینوں کی پرواز دھیمی پڑ گئی اور وہ حریف ٹیم کے بلے بازوں اور گیند بازوں کے حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلے مقابلے میں 82 رنز کی بدترین شکست سے دوچار…

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز، ایبٹ آباد کی کوئٹہ کے خلاف آسان فتح

پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ' فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء ' کے افتتاحی مقابلے میں ایبٹ آباد فالکنز نے کوئٹہ بیئرز کے خلاف با آسانی 72 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک…

ہر میچ جیتنے کے لیے کھیلیں گے؛ کوئٹہ بیئرز کے کپتان بسم اللہ خان سے خصوصی گفتگو

فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل (اتوار) سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کا پہلا معرکہ کوئٹہ بیئرز اور ایبٹ آباد فالکنز کے درمیان ہوگا۔ اس مرتبہ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس کی قیادت 21 سالہ وکٹ کیپر…

ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تو بورڈ نے تنہا چھوڑ دیا؛ ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کا خصوصی انٹرویو

پاکستان کو دنیا کے تیز اور عمدہ ترین گیند بازوں کی نرسری کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھتے ہی پاکستان نے تیز گیند بازوں کے ذریعے چہار سو اپنی دھاک بٹھائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے غیر ملکی دورے میں فضل محمود کی عمدہ کارکردگی…

فیصل بینک ٹی 20 کپ 2011ء: گروپوں اور ٹیموں کی مکمل تفصیلات

پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل بینک ٹی 20 کپ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اس مرتبہ پڑوسی ملک کی ٹیم کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوں…

فیصل بینک ٹی ٹوئنٹی 2011ء ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ اور فیصل بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے. کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن…

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی منتقل کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پھیلی ہوئی ڈینگی کی وباء کے باعث کھلاڑیوں کو شدید تشویش لاحق تھی۔ گزشتہ روز صدر مملکت اور پیٹرن اِن چیف پاکستان…

پی سی بی پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی کراچی منتقلی کے لیے دباؤ

پاکستان کرکٹ بورڈ پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو لاہور سے منتقل کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے اور امکان ہے کہ بورڈ ایک دو روز میں ٹورنامنٹ کی لاہور سے کراچی منتقلی کا اعلان کر دے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج (منگل کو) پاکستان کرکٹ کی…

فیصل بینک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لازماً شرکت کریں گے؛ افغانستان کی یقین دہانی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی ٹیم رواں ماہ شروع ہونے والے پاکستان کے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان ضرور آئے گی۔ فیصل بینک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے پاکستان کے شہر لاہور میں…