ٹیگ محفوظات

انگلستان سری لنکا 2014ء

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

ایک روزہ سیریز کے ہنگامہ خیز اختتام کے بعد اب انگلستان کی نظریں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ مرحلے پر لگی ہوئی ہیں، جس کا آغاز 12 جون سے لارڈز کے تاریخی میدان میں ہو رہا ہے۔ انگلستان نے اس اہم مقابلے کے لیے اپنے 12 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے جس…

سری لنکا کی شاندار فتح، لیکن سیریز کا متنازع اختتام

سری لنکا نے 6 وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے انگلستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں یادگار کامیابی سمیٹ لی لیکن مقابلے میں پیش آنے والے ایک واقعے نے سیریز کو خاصا گرما دیا ہے۔ برمنگھم میں کھیلے گئے پانچویں و آخری ون ڈے میں باؤلر سچیتھرا…

جوس بٹلر کی ریکارڈ ساز اننگز رائیگاں، سری لنکا نے سیریز برابر کردی

ایک روزہ کرکٹ میں اپنے کسی بلے باز کی تیز ترین سنچری بھی انگلستان کو سری لنکا کے خلاف مقابلہ نہ جتوا سکی اور یوں سیریز دو-دو سے برابر ہونے کے بعد اب انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں…

[ریکارڈز] ون ڈے تاریخ کے کم ترین مجموعے

سن 2012ء کے اوائل میں جب سری لنکا جنوبی افریقی سرزمین پر پہنچا اور پہلے ایک روزہ مقابلے کے لیے پارل کے بولینڈ پارک میں 302 رنز کا تعاقب شروع کیا تو اس کے بلے بازوں کے پاس جنوبی افریقہ کی تباہ کن باؤلنگ کا کوئی جواب نہ تھا۔ پوری ٹیم اپنی…

سری لنکا صرف 67 رنز پر ڈھیر، انگلستان نے سیریز میں برتری حاصل کرلی

سری لنکا اور انگلستان کے درمیان جاری سیریز بلے بازوں کے لیے سخت امتحان ثابت ہو رہی ہے اور ہر گزرتے مقابلے کے ساتھ کسی ایک ملک کے بلے باز بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کی شکست کی وجہ بن رہے ہیں اور اولڈ ٹریفرڈ میں تو حد ہی ہوگئی،…

انگلستان صرف 99 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کی شاندار جیت

چند روز پہلے اوول میں شاندار فتح کے بعد انگلستان کا اگلے ہی ایک روزہ مقابلے میں یہ حشر ہوگا، اس کی توقع میدان میں موجود ہزاروں تماشائیوں کو نہ تھی لیکن دن کا نتیجہ اس صورت میں نکلا کہ انگلش بیٹنگ لائن اپ محض 99 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد دوسرا…

کرس جارڈن کی آل راؤنڈ کارکردگی، انگلستان پہلا ون ڈے جیت گیا

کرس جارڈن کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے انگلستان کو سری لنکا کے خلاف اہم سیریز کے پہلے ون ڈے میں کامیابی دلا دی۔ بارش سے متاثرہ مقابلے میں انگلستان نے بحیثیت مجموعی توقعات سے کہیں بڑھ کر کارکردگی دکھائی اور واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی شکست کا…

سری لنکا نے عالمی چیمپئن بننے کے بعد پہلا مقابلہ جیت لیا

عالمی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کے بعد سری لنکا نے انگلستان کے خلاف اپنا پہلا مقابلہ زبردست معرکہ آرائی کے بعد 9 رنز سے جیت لیا۔ یوں نہ صرف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ملنے والی واحد شکست کا پورا پورا بدلہ لیا بلکہ واحد مقابلہ جیت کر سیریز بھی اپنے نام…

انگلستان اور سری لنکا آمنا سامنا کرنے کے لیے تیار

سال 2014ء کے اہم ترین ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں یکسر مختلف نتائج کا سامنا کرنے والے انگلستان اور سری لنکا اب شکست کے صدمے اور جیت کے نشے سے باہر آ چکے ہیں اور اب ان دونوں کی نظریں 20 مئی سے شروع ہونے والی سیریز پر مرکوز ہیں جس میں…