ٹیگ محفوظات

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ

جوش کے بجائے سے ہوش سے کام لینے کی ضرورت

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو پیش کردہ حالیہ سفارشات نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کو دو گریڈز میں تقسیم کرنے کی تجویز اور اس میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان کو دوسرے درجے میں تنزلی سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز سب سے مضحکہ…

دنیائے کرکٹ پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان کے قبضے کا خطرہ

چند روز قبل جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کو 'ترقی' و 'تنزلی' کے دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کی تھی تو اسی وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ ایک تو 2017ء میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد خواب بننے والا ہے اور دوسرا کوئی بڑی…

انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا

انگلستان نے اگلے سال موسم گرما کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2012ء میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں اگلے…

انگلستان نے نئے مرکزی معاہدوں کا اعلان کر دیا، کولنگ ووڈ باہر

انگلستان نے ایک سال کے عرصے کے لیے 13 کھلاڑیوں کے ساتھ مرکزی معاہدہ (سینٹرل کانٹریکٹ) کر لیا ہے جس میں ٹم بریسنن، ایون مورگن اور کرس ٹریملٹ کو پہلی مرتبہ اس فہرست میں شامل گیا ہے جبکہ پال کولنگ ووڈ کے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔…

ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

انگلستان نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کے اگلے معرکے کے لیے اسی دستے کا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں 29 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسی 12 رکنی دستے پر اظہارِ اعتماد کیا گیا ہے…

انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند

انگلستان رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے گا جس کے لیے مقام کا تعین پہلے ہی کیا جا چکا ہے یعنی پاکستان کی یہ 'ہوم' سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ بدھ کو انگلینڈ…

جوناتھن ٹراٹ انگلستان کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

بلے باز جوناتھن ٹراٹ کو انگلستان کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز بدھ کو تاریخی میدان لارڈز میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔ یہ اعزاز کرکٹ کے حوالے سے برطانوی ذرائع…