کون کتنے پانی میں؟ لاہور قلندرز
قلندرانِ لاہور کے بارے میں یہ کہا جائے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں یہ سب سے خطرناک ٹیم ہوگی، تو ہر گز غلط نہ ہوگا۔ اس کے پاس حریف کو تہہ و بالا کر دینے والے بلے باز ہیں جو تن تنہا مقابلہ جتوانے کا ہنر جانتے ہیں۔ جیسا کہ کرس گیل، عمر…