ٹیگ محفوظات

باؤنسرز

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اقتدار کی جنگ

ہماری یادداشتیں بھی کمزور ہیں اور بطور قوم بھی ہم کنفیوژن کا شکار ہیں۔ ہم الیکشن میں ایک سیاسی پارٹی کو دو تہائی اکثریت بھی دے کر اتنی خوشی مناتے ہیں کہ لاہور میں مٹھائی کی دکانوں سے مٹھائی ختم ہوجاتی ہے مگر پھر فوجی آمر کی آمد پر بھی خوب…

ملک کی ”خدمت“ بھاری معاوضے پر ہی کیوں؟

پاکستان کی”خدمت“ ہر کوئی کرنا چاہتا ہے، ملک کا سب کچھ لوٹ کر کھا جانے والے سیاستدان بھی اس ملک کی خدمت کررہے ہیں ، شوبز اسٹارز بھی ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں، کھلاڑی بھی میدان میں پسینہ بہانے کے عوض بھاری…

بورڈ کا محسن خان کو جواب، کیا انگور “اکٹھے” ہیں؟

پاکستانی میڈیا تو پہلے سے ہی مادر پدر آزاد ہے جو خود پر تنقید برداشت نہیں کرتا بلکہ ٹی وی چینلز اپنے خلاف بولنے والے کو جب تک ننگا نہ کردیں اس وقت تک انہیں یقین نہیں آتا اور وہ بے شرم ہوکر کسی کا بھی ”کارٹون“ بنا کر اپنے ”پرائم ٹائم“ میں…

صفائی کا ٹھیکہ

بگ تھری کی بدمعاشی پر لکھ لکھ کر قلم بھی گھس گیا ہے مگر تین بڑوں کی عیاری اب بھی بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی جو مسلسل یہی راگ الاپے جارہے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہتری بگ تھری سے ہی مشروط ہے۔ بگ تھری کی شان میں قصیدے پڑھنے والوں اور…

وقار...بااختیار؟؟

ہمارے ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ برسوں سے یہی رونا رورہے ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں اس لیے وہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے حوالے سے بے بس ہیں ۔اُن پر تنقید بھی اسی لیے ہوتی ہے کہ وہ سب سے بڑا منصب رکھنے کے باوجود کچھ نہیں کررہے ہیں…

بڑھکیں اور تڑکے!

پاکستان کی فلمی تاریخ سلطان راہی کے بغیر مکمل نہیں ہوگی، فلموں میں ان کا انداز، مزا ج اور بڑھکیں گویا اب ہمارے مزاج کا حصہ بن گئی ہیں۔ کوئی چھ مہینوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بڑھک مار کر پانچ سال کے لیے حکومت اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے اور…

ثقی یا مشی؟

نجم سیٹھی دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کیا بنے؟ سابق کرکٹرز شہد کی مکھیوں کی طرح پی سی بی کے ’’چھتے‘‘ پر آ بیٹھنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ کئی برسوں سے بیرون ملک رہ کر ’’غیروں‘‘ کی خدمت کرنے والوں کے دل میں بھی جذبہ حب الوطنی جاگ…

اِدھر ڈوبے،اُدھر نکلے

معین خان کی سربراہی میں 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں شامل تمام سابق کھلاڑی 90ء کے عشرے میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یہ اقدام خوش آئند ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے لیے ایسے سابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو جدید کرکٹ…

’’جگاڑ‘‘ سے بگاڑ ختم نہیں ہوتے!!

جب وطن عزیز پر طفیلی قابض ہوں اور بونے اشرف المخلوقات کے حاکم بن کر انہیں محض ’’مخلوق‘‘ سمجھیں تو ہر ادارے مسلسل بگاڑ کا سبب بننے والے جگاڑیے ہی دکھائی دیں گے۔ جب میرٹ کی دھجیاں اڑا کر ٹٹ پونجیوں کو نوازنے کا دور شروع ہوجائے تو بگاڑ کا ننھا…

وقار یونس ’’بولڈ‘‘ ہونے کو تیار ہیں؟؟

ذرائع ابلاغ کے تمام تر زور کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہی کیا، جس کی جانب کرک نامہ نے چند روز قبل اشارہ دے دیا تھا کہ نئے ہیڈ کوچ اور دیگر تربیتی عملے کا انتخاب کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے پی سی بی ایک اشتہار شائع کرے گا۔…