ٹیگ محفوظات

اظہر علی

اظہر علی کو قیادت سے ہٹایا جائے، سابق کپتان یک آواز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سطحی فیصلوں کا خمیازہ ہمیشہ عوام کے پسندیدہ کھیل کو ہی بھگتنا پڑا ہے۔ بارہا سبکی کے باوجود بورڈ اپنا چلن بدلنے کو تیار نہیں ہے۔ عالمی کپ 2015ء میں ناکامی کے بعد جب کپتان مصباح الحق ایک روزہ کرکٹ چھوڑ گئے تو ہونا تو یہ…

انگلستان کی ٹھوس کارکردگی، پہلا ایک روزہ باآسانی جیت لیا

اننگز سنبھلتے ہی وکٹ گر جانے، چند اہم مواقع ضائع کرنے اور انگلستان کے بلے بازوں کی جاندار کارکردگی پہلے ایک روزہ میں پاکستان کو شکست دے گئی۔ ساؤتھمپٹن میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان 261 رنز کا دفاع نہیں کر سکا اور انگلستان نے بارش متاثرہ…

پاک-انگلستان ایک روزہ سیریز، اظہر علی کی توقعات بلند

دورۂ انگلستان میں ٹیسٹ مرحلے میں تو پاکستان نے بڑا معرکہ سر کرلیا ہے اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست جگہ پائی ہے لیکن اب باری ہے ایک روزہ دستے کی کہ وہ کس طرح پاکستان کو کامیابیوں کی راہ پر ڈالتا ہے۔ آج شام ہونے والے پہلے ایک روزہ سے…

اظہر علی کی سنچری اتنی اہم کیوں؟

ایجبسٹن میں پہلا دن تو سہیل خان کے نام رہا لیکن انگلستان کو 297 رنز پر ٹھکانے لگانے کے باوجود پاکستانی کرکٹ شائقین خوشی کے ساتھ ساتھ ایک بڑے سوال کا سامنا بھی کر رہے تھے۔ آخر دوسرے دن کیا ہوگا؟ یہ اتفاق تو ماہرین میں بھی تھا کہ پہلے دن کی…

ایجبسٹن ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط تر

لارڈز میں کامیابی نے جس خامی کو چھپایا، اولڈ ٹریفرڈ میں بدترین شکست اسے کھول کر سامنے لے آئی۔ ٹاپ آرڈر کی مسلسل ناکامی کے بعد تیسرے مقابلے میں اس نے خود کو تبدیل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ محمد حفیظ نے تو روایت برقرار رکھی، اور پہلے ہی اوور میں…

پی ایس ایل سے "قلندروں" کا اخراج، ایک سبق سب کے لیے

پاکستان سپر لیگ تمام تر سنسنی خیزیوں اور رعنائیوں کے بعد اب اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ 'دل پر پتھر رکھ کر' ہم نے ایک ٹیم کا اخراج برداشت کیا ہے۔ پہلے سیزن کی مہنگی ترین ٹیموں میں سے ایک، دنیائے ٹی ٹوئنٹی کے دو بڑے ستاروں کرس گیل…

کوئٹہ کا اگلا نشانہ، کیا آج لاہور قلندرز بچ پائیں گے؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت بہت اونچی اڑان اڑ رہے ہیں اور آخر کیوں نہ اڑیں؟ ابتدائی تینوں مقابلوں میں اہم ترین مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار جو کر چکے ہیں اور آج اپنے چوتھے مقابلے میں پے در پے شکستوں سے بے حال لاہور قلندرز کے حوصلے مزید…

لاہور و کراچی، روایتی مسابقت ایک نئے میدان میں

دبئی اسپورٹس سٹی میں گزشتہ روز شاندار آغاز کے بعد آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا دن ہے اور سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ ملک کے دو بڑے شہر کراچی و لاہور کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی، اور ساتھ ہی جوش و خروش بھی عروج پر دکھائی دے گا۔…

اظہر علی کے پاس آخری موقع؟

پاکستان کا دورۂ نیوزی لینڈ اب تک شکستوں سے عبارت ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی مقابلے دو-ایک سے ہارنے کے بعد ون ڈے میں بھی خسارے میں چل رہی ہے۔ اب اگر ایک روزہ سیریز میں 'کرو یا مرو' کی صورت حال کا سامنا ہے۔ اگر دونوں مقابلوں میں جان لڑائی اور بلند…

کون کتنے پانی میں؟ لاہور قلندرز

قلندرانِ لاہور کے بارے میں یہ کہا جائے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں یہ سب سے خطرناک ٹیم ہوگی، تو ہر گز غلط نہ ہوگا۔ اس کے پاس حریف کو تہہ و بالا کر دینے والے بلے باز ہیں جو تن تنہا مقابلہ جتوانے کا ہنر جانتے ہیں۔ جیسا کہ کرس گیل، عمر…