ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا بھارت 2014-15ء

[ریکارڈز] 99 پر رن آؤٹ

مارش خاندان کے سپوت شان مارش ستمبر 2011ء میں دورۂ سری لنکا میں اپنی دو غیر معمولی اننگز کے ذریعے ٹیسٹ اکھاڑے میں اترے، لیکن اس کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے مقابلے میں اپنا مقام مضبوط نہ کرسکے۔ 141 اور 81 رنز کی ان دونوں اننگز کے بعد بھارت کے…

دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

اپنی دھواں دار بلے بازی کی وجہ سے حریف کو حیران کر دینے والے مہندر سنگھ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو اچانک خیرباد کہہ کر دنیائے کرکٹ کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ملبورن میں کھیلے گئے تیسرے بھارت-آسٹریلیا مقابلے کے اختتام کے بعد پریس…

دھونی کا متبادل کون؟

مہندر سنگھ دھونی دنیائے کرکٹ کا ایسا نام ہے جس نے شہرت اور کامیابی کی بلندیاں بڑی تیزی سے سر کی ہیں۔ سال 2004ء میں دھونی نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا، اور محض3سال بعد وہ باضابطہ طور پر قومی ٹیم کے کپتان بھی مقرر کر دیے گئے، جس کے…

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں سے نہ الجھیں، سنیل گاوسکر کی نصیحت

آسٹریلیا پہنچتے ہی محض دو مقابلوں میں بھارت کے تمام کس بل نکل گئے ہیں۔ اوپنر فلپ ہیوز کی موت کے بعد غمزدہ آسٹریلیا کو بھی نہ جھکا سکا اور برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی غلبہ پانے کے بعد بازی گنوا دی۔ یہی وجہ ہے کہ سابق کپتان سنیل…

برسبین میں شکست، بھارت کے لیے ایک اور تازیانہ

عالمی کپ سے دو ماہ سے بھی کم فاصلے پر برصغیر کی دونوں بڑی ٹیموں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ پہلے پاکستان نیوزی لینڈ جیسے کمزور حریف کے ہاتھوں ایک روزہ سیریز گنوانے کے بعد عالمی کپ سے قبل دوراہے پر کھڑا ہے تو دوسری جانب موجودہ عالمی چیمپئن…

بھارت کی ایک نہ چلی، آسٹریلیا چوتھے روز ہی جیت گیا

تقریباً دو دن تک نئے کپتان اسٹیون اسمتھ کے اعصاب پر حاوی رہنے کے بعد بھارت مقابلے کی دوڑ سے ایسا باہر ہوا کہ چوتھے روز کے خاتمے سے پہلے ہی شکست کھا کر سیریز میں آسٹریلیا کو دو-صفر کی ناقابل شکست برتری دے گیا۔ آسٹریلیا کے قلعے "گابا"…

بھارت کی شکست، کوہلی کی جیت

آسٹریلیا اور بھارت کا ایڈیلیڈ ٹیسٹ فلپ ہیوز کی موت کی وجہ سے جس انتہائی غمزدہ اور افسردہ ماحول میں شروع ہوا تھا، اتنے ہی سنسنی خیز اور دلچسپ انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ میچ کے آخری سیشن کے آغاز تک دونوں ٹیموں کے لیے تمام نتائج ممکن تھے،…

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا جیت گیا

فلپ ہیوز کی افسوسناک موت کے بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلا ہی مقابلہ سنسنی خیز مراحل طے کرتا ہوا آسٹریلیا کی 48 رنز کی شاندار فتح پر مکمل ہوا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں تین روز تک مقابلہ خیر سگالی کی فضاء میں کھیلا گیا لیکن چوتھے…

"جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا" ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ماحول گرم ہوگیا

تین دن تک مصنوعی خاموشی کے بعد بالآخر ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے کھلاڑیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو ہی گیا۔ جب بازی میں فیصلہ کن برتری لینے کی ضرورت پیش آئی تو حریف ایک دوسرے پر غالب ہونے کی کوشش میں تمام حربے آزمانے لگے ہیں اور…

باؤنسر سے پہلے، باؤنسر کے بعد

فلپ ہیوز کی اندوہناک موت نے نہ صرف بلے بازوں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھا دیے بلکہ گیندبازوں کی جارح مزاجی کو بھی سخت ٹھیس پہنچائی۔ یہاں تک کہ چند حلقوں کی طرف سے باؤنسر پر ہی پابندی لگانے کے مطالبات سامنے آنے لگے لیکن اس زاویے سے ہٹ کر…