ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا بھارت 2011-12ء

بارڈر-گواسکر ٹرافی: کلارک کی ٹرپل سنچری نے آسٹریلیا کو ناقابل شکست برتری دلا دی

بھارت کا آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے کا خواب چکناچور ہوچکا ہے اور ساتھ ساتھ اس پر لگا 'گھر کے شیر' کا داغ بھی مزید گہرا ہو گیا ہے کیونکہ سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اسے اننگز اور 68 رنز کی ذلت آمیز شکست سے دوچار کرتے…

آسٹریلیا بھارت کے خلاف کلین سویپ کرے گا؛ میک گرا کی پیش گوئی

ایک روزہ کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے کے باوجود سالِ گزشتہ یعنی 2011ء سے طویل طرز میں بھارت کی کوئی خوشگوار یادیں وابستہ نہیں۔ اسے سال کی اہم ترین سیریز میں انگلستان کے ہاتھوں 4-0 کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب بھارت کے پاس موقع ہے…

بھارت کے "پانچ مہان" آسٹریلیا کی "تیز مثلث" کے سامنے ڈھیر، پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا کے ناتجربہ کار اور نو آموز گیند بازوں نے بھارتی بلے بازوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ گمبھیر، سہواگ، ڈریوڈ، سچن اور لکشمن پر مشتمل "Furious Five" بھی آسٹریلیا کے باؤلرز کا کچھ نہ بگاڑ سکے جنہوں نے بلے بازی کی تاریخ کی اس دیوارِ…

بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ، ایشانت کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دینے کے بھارتی خواب کو تعبیر کا روپ دینے میں جہاں کئی عوامل رکاوٹ بنے ہوئےہیں وہیں سب سے اہم عنصر بھارت کی 'ہومیو پیتھک' باؤلنگ ہے۔ ایک ایسا باؤلنگ اٹیک جس کا سب سے تجربہ کار رکن ایشانت شرما ہو، وہ آسٹریلیا…

بھارت کے مقابلے کے لیے کلارک کڑوا گھونٹ لینے کو بھی تیار، کیٹچ کی واپسی کے امکانات

بھارت کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز سے قبل میزبان آسٹریلیا بدترین مشکلات سے دوچار ہے، ایک جانب جہاں ٹیم کے کئی اہم اراکین زخمی ہو کر باہر ہو چکے ہیں وہی بلے بازوں خصوصاً اوپنر فل ہیوز کی مستقل ناکامی نے کپتان مائیکل کلارک کو کڑوا ترین گھونٹ…

پیٹن سن سچن اور سہواگ کا سامنا کرنے کے لیے بے چین

آسٹریلیا میں ہر سال کا اختتام ایک شاندار ٹیسٹ میچ کے ذریعے ہوتا ہے، 26 دسمبر کو ملبورن کے تاریخی میدان میں ٹیسٹ مقابلہ کھیلا جاتا ہے جس میں آسٹریلیا کسی مہمان ٹیم کے مدمقابل ہوتا ہے۔ اس کو "باکسنگ ڈےٹیسٹ" کہا جاتا ہے اور رواں سال یہ مقابلہ…

بھارت کا دورۂ آسٹریلیا: امیدیں اور توقعات

بھارتی کرکٹ ٹیم 26 دسمبر 2011ء سے آسٹریلیا میں 4 ٹیسٹ اور 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کی ابتدا کرنے والی ہے۔ گھریلو میدانوں پر انگلستان اور ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد آسٹریلیائی سرزمین پر قدم رکھنے کے لیے 'ٹیم انڈیا' کے ارکان پر جوش نظر…

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، پیٹرک کمنز زخمی، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا خدشہ

بھارت کے خلاف اہم ترین سیریز سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچ چکا ہے کیونکہ اس کے نوجوان و باصلاحیت گیند باز پیٹرک کمنز ایڑی کی تکلیف کے باعث کم از کم 5 ہفتوں کے لیے کرکٹ کھیلنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔ حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ میں…

پروین کی جگہ متھن دورۂ آسٹریلیا کے لیے منتخب

بھارت نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے نوجوان گیند باز ابھیمنیو متھن کو طلب کر لیا ہے۔ وہ زخمی پروین کمار کی جگہ لیں گے جو پسلی میں تکلیف کے باعث دورے سے دستبردار ہو چکے ہیں، 'ڈاؤن انڈر' جانے والے 17 رکنی دستے کے لیے متھن کو ونے کمار اور عرفان پٹھان…

دورۂ آسٹریلیا: تیز گیند بازی کے شعبے میں بھارت کو سخت مشکلات کا سامنا

بھارت کے لیے تیز گیند بازی کا شعبہ عرصہ دراز سے باعث تشویش ہے۔ جواگل سری ناتھ اور وینکٹش پرساد جیسے گیند بازوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے بھارت میں چند ہی تیز گیند باز منظر عام پر آئے، جنہوں نے مختصر عرصوں کے لیے کامیابیاں ضرور سمیٹیں لیکن قومی…