ٹیگ محفوظات

اسد شفیق

توقعات پوری ہوگئیں، محمد عامر دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب

بالآخر وہ دن آ گیا، جس کا پاکستان کے شائقین کو بہت طویل عرصے سے انتظار تھا۔ آپ چاہے اختلاف کریں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ محمد عامر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی سے لے کر بین الاقوامی لیگ کرکٹ تک، انہوں نے ہر جگہ خود کو…

[سالنامہ 2015ء] سال کے گمنام ہیروز

کرکٹ کے لحاظ سے 2015ء ایک بہترین سال رہا، آخر کیوں نہ ہوتا؟ یہ عالمی کپ کا سال جو تھا۔ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز اس سال آسٹریلیا کے نام رہا لیکن آسٹریلیا لے کر افغانستان تک تقریباً سبھی ملکوں کے لیے یہ سال کسی نہ کسی لحاظ سے یادگار…

پاکستان کی گرفت مضبوط، فتح کا دارومدار گیندبازوں پر

پاک-انگلستان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آخری روز پاکستان کی فتح کا دارومدار گیندبازوں پر ہے، جنہیں 8 وکٹیں درکار ہوں گی، جبکہ انگلستان کو کامیابی کے لیے بلے بازوں کا ساتھ چاہیے اور آخری دن کے 90 اوورز میں…

یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے

پاکستان کو انگلستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے یاسر شاہ اب دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لے…

خراج تحسین، گال کے ’گم گشتہ‘ ہیرو اسد شفیق کو

گال کے خوبصورت میدان کے پس منظر کے ساتھ پاکستان کو فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھے زمانہ گزر گیا۔ جب 2000ء میں سمندر کے کنارے اور ایک تاریخی قلعے کے قریب واقع اس میدان پر پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو فتح نے اس کے قدم چومے تھے، لیکن وہ…

سرفراز، اسد اور یاسر چھا گئے، پاکستان بالآخر گال میں کامیاب

پاکستان نے اسد شفیق اور سرفراز احمد کی کایاپلٹ بلے بازی اور پھر یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی زبردست شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے اور دوسرے روز بدترین بلے بازی کے…

پاکستان کے لیے حتمی و فیصلہ کن ضرب کا دن

گال میں پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے کے باوجود پاکستان ابتدائی تین دن تک سخت جدوجہد کرتا دکھائی دیا۔ دوسرے روز سری لنکا نے صرف 3 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تو پاکستان کے گیندبازوں کے دانتوں تلے پسینہ آتا دکھائی دے رہا تھا۔ پھر بھی کچھ ہمت…

آسٹریلیا اسپن جال میں پھنس گیا، پاکستان کی یادگار فتح

حالیہ سالوں میں اپنے تمام کامیاب ترین گیندبازوں سعید اجمل، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، عبد الرحمٰن اور وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترنے والے پاکستان سے آخر کس نے توقع رکھی ہوگی کہ بے ضرر سے باؤلنگ اٹیک کے ساتھ وہ 'مہان' آسٹریلیا کو زیر…

دبئی ٹیسٹ، پاکستان حوصلہ مند بھی و فکر مند بھی

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن بالآخر پہلے ہی ٹیسٹ میں چل گئی اور پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی شاندار سنچریوں اور مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز کی بدولت 454 رنز کا بڑا…

پاکستان 'اے' کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کو153 رنز سے شکست دے دی

بچوں نے وہ کام کر دکھایا، جو بڑے بھی نہ کرسکے۔ چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان 'اے' نے آسٹریلیا کو 153 رنز کی بھاری بھرکم شکست دے کر ثابت کردیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کے محدود اوورز کے مرحلے میں واحد ٹی ٹوئنٹی اور…