زمرہ محفوظات

متفرق

عالمی کپ میں پاکستان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے مئی 2011ء کے بعد پہلی بار کسی ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی قیادت کی اور باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود بلے باز عین وقت پر دھوکہ دے گئے اور پاکستان صرف ایک رن سے مقابلہ ہار گیا۔ اس شکست پر دل گرفتہ…

[ریکارڈز] ایک رن کی شکست، پاکستان کی تاریخ کا چوتھا موقع

آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کا تیسرا و آخری میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کی ایک رن سے جیت پر منتج ہوا۔ پاکستان کے آخری دو بلے باز حتمی اوور میں درکار دو رنز بھی نہ بنا سکے اور جزوقتی گیندباز گلین میکس ویل نے اپنے کرکٹ…

موجودہ حالت کا ذمہ دار مصباح نہیں، جاوید میانداد

پاکستان کے عظیم سابق بلے باز جاوید میانداد نے مصباح الحق پر جاری تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کا موجودہ نظام ہے جو کھیل کے معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی سرے سے اہلیت ہی…

سعید اجمل: سانپ گزر گیا، اب لکیر پیٹنے کا فائدہ؟

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لیے تیاریاں کرتے دیکھنا اُن کے مداحوں کے لیے ایک حوصلہ افزاء منظر ہے۔ اپنے پیشرو ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی سعید اجمل آجکل کہنی میں خم کے بغیر گیندیں پھینکنے کی مشقیں کررہے ہیں اور…

چنئی چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا

سنیل نرائن کے بغیر کھیلنے والا کولکتہ نائٹ رائیڈرز 181 رنز کے ہدف کا دفاع بھی نہ کرسکا اور مسلسل 14 فتوحات کے بعد بالآخر شکست کھا گیا، وہ بھی کس مقابلے میں؟ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کہ جہاں چنئی سپر کنگز نے سریش رینا کی شاندار…

چیمپئنز لیگ: یکطرفہ سیمی فائنل مقابلے، کولکتہ اور چنئی فائنل میں

توقعات کے عین برعکس چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں سیمی فائنل بہت بے مزہ اور بے جوڑ مقابلے ثابت ہوئے جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 وکٹوں سے جبکہ چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو 65 رنز سے شکست دے کے فائنل میں جگہ پائی۔…

سر توڑ کوشش بھی لاہور کو سیمی فائنل تک نہ پہنچا سکی

صرف 125 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے جب لاہور نے 40 رنز پر پرتھ اسکارچرز کے 6 کھلاڑی آؤٹ کیے تو چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا، لیکن امپائر کی مہربانی سے بچنے والے قائم مقام کپتان مچل مارش اور "بزرگ"…

دورۂ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے لیے جنوبی افریقہ کے دستے کا اعلان

عالمی کپ کے آغاز سے قبل اب تمام ٹیموں کی توجہ ایک روزہ کرکٹ پر ہے اور جنوبی افریقہ کا دورۂ نیوزی لینڈ و آسٹریلیا اسی سلسلے کی ایک بہت اہم کڑی ہے۔ عالمی کپ اگلے سال فروری و مارچ میں انہی دونوں ملکوں میں کھیلا جائے گا اس لیے پروٹیز کا یہ دورہ…

سنیل نرائن کا باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

بالآخر طویل انتظار کے بعد ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نرائن کا باؤلنگ ایکشن بھی شکوک کی زد میں آ گیا ہے جو اس وقت چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ڈولفنز کے خلاف گزشتہ شب حیدرآباد میں کھیلے گئے سی…

[انٹرویوز] عدم انتخاب پر مایوس ضرور ہوں، لیکن ہمت نہیں ہاروں گا: امام الحق

پاکستان کرکٹ کو جس قدر نئے خون کی ضرورت ہے، اتنی شاید دنیا کے کسی اور ملک کو نہیں ہوگی۔ تجربہ کار اور بزرگ کھلاڑیوں کی موجودگی میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ظاہر…