زمرہ محفوظات

متفرق

نظریں ورلڈ کپ پر ہیں، جلد واپس آؤں گا: سعید اجمل

پابندی کے شکار پاکستان کے 'جادوگر' آف اسپن گیندباز سعید اجمل اپنے باؤلنگ ایکشن کو قانونی حدود میں لانے کے لیے تگ و دو کررہے ہیں۔ ان کی نظریں عالمی کپ 2015ء پر مرکوز ہیں اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے بہت مطمئن اور خوش دکھائی دیتے ہیں۔ اس وقت…

اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کا مستقل حصہ بنوں گا: فواد عالم

پاکستان محدود اوورز کی کرکٹ میں مایوس کن نتائج کے بعد اس وقت ٹیسٹ میں فتوحات سمیٹ رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو تاریخی فتوحات کے بعد اس وقت نیوزی لینڈ کے مقابلے پر بھی پاکستان سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ اگر…

نئے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع ملیں تو وہ اپنی اہلیت ثابت کریں: خالد لطیف

دس سال قبل انڈر-19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے خالد لطیف کی قیادت میں فائنل جیت کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ ایک یادگار ورلڈ کپ تھا، جدید کرکٹ کے کئی ستارے اسی ٹورنامنٹ سے منظرعام پر آئے۔…

ملک کی نمائندگی کے خواب کو سچ ثابت کرنے کا جنون ہے: شاہ زیب خان

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کریک ڈاؤن نے آف اسپن گیندبازوں کے لیے سخت حالات پیدا کردیے ہیں۔ اب تک سعید اجمل سمیت متعدد آف اسپن باؤلرز پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور کئی اپنے منطقی انجام کے منتظر ہیں۔ ان حالات نے…

کیا مصباح کے سینے پر ایک اور تمغہ سجے گا؟

اکتوبر 1994ء کے ابتدائی ایام اور اپنے قلعے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت جدوجہد کرتا پاکستان! 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 258 رنز پر ہی 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جب انضمام الحق اور مشتاق احمد نے باقی رہ جانے والے 56 رنز بنائے اور پاکستان کو شاندار…

انسان دوست شاہد آفریدی

اگر آپ شاہد آفریدی کے بارے میں عام افراد سے دریافت کریں تو منقسم آراء ہی ملیں گی۔ ایک وہ لوگ ہوں گے جو آفریدی کو "بوم بوم" کرکٹر جمع انٹرٹینر" اور "کپتان" مانتے ہیں اور دوسری طرف انہیں جلد باز، ضدی اور خودغرض ماننے والوں کی بھی کمی نہ ہوگی۔…

مستقل نظرانداز کیا گیا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا: عمران فرحت کی دھمکی

عالمی کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایسا اعزاز ہے جسے سب حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نوآموز کھلاڑی بھی، آزمائے ہوئے بھی، ناتجربہ کار بھی تو اپنی کھیلنے کی عمر گزار دینے والے بھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اوپنر عمران فرحت نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے…

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں جگہ پانے کا خواہشمند ہوں: سعد نسیم

سات سالوں تک ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے باوجود سعد نسیم کا نام اس وقت تک عوامی مقبولیت حاصل نہ کرسکا جب تک کہ انہیں گزشتہ ماہ بھارت میں چیمپئنز لیگ ٹی20 کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ قومی چیمپئن لاہور لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے…

مستقل مقام دینے کے بجائے ہمیشہ متبادل کھلاڑی سمجھا گیا: فیصل اقبال

پاکستان کرکٹ میں چند بدنصیب کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تو خوب کامیابیاں سمیٹیں اور نام کمایا، لیکن جب بین الاقوامی سطح پر کچھ کر دکھانے کا موقع ملا تو وہ اس طرح متاثر نہ کرسکے، جتنی کہ ان سے توقعات تھیں۔ اگر ایسے ناموں کیا…

پرامید شعیب ملک کی نظریں عالمی کپ پر، بھرپور مواقع دینے کا مطالبہ

مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک پاکستان کے لیے کھیلنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ آئندہ سال عالمی کپ میں ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ البتہ شکوہ ضرور کرتے ہیں کہ انہیں بھرپور مواقع نہیں دیے جاتے۔…