زمرہ محفوظات

متفرق

ایشیا کپ 2016ء، مکمل شیڈول جاری

آئندہ چند روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ 2016 کے لیے مکمل شیڈول جاری کردیا ہے جو تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی طرز میں کھیلا جائے گا۔ جس میں سب کی نظریں 27 فروری کو روایتی حریف پاکستان و بھارت کے مقابلے پر ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق پہلے…

جیمینائی عربیئنز نے ماسٹرز چیمپئنز لیگ جیت لی

گو کہ ماسٹرز چیمپئز کے پہلے ایڈیشن کو اتنی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی، جتنی توقع تھی لیکن اس کے فائنل نے یقیناً شائقین کرکٹ کو زبردست تفریح فراہم کی کہ جہاں ایک 'لو-اسکورنگ' مقابلے میں جیمینائی عربیئنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برائن لارا کی…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا انتخاب، صلاحیتیں نہیں کارکردگی

احمد شہزاد جیسی صلاحیتیں رکھتے ہیں، بدقسمتی سے ان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا۔ مستقل مزاجی کے فقدان کی وجہ سے ان کے انتخاب پر ہمیشہ انگلیاں اٹھتی رہیں۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کو ہمیشہ ان کی حمایت حاصل رہی، لیکن دورۂ نیوزی لینڈ پر…

روہیت شرما، کوہلی اور دھونی کی وکٹیں لینا خواب ہے: رمّان رئیس

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں حال ہی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے والے دو نام شامل ہیں۔ ایک اسپنر محمد نواز اور دوسرے تیز باؤلر رمّان رئیس۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے رمّان اس…

کرکٹ میں سرخ اور پیلا کارڈ، ایم سی سی کا انوکھا قدم

بین الاقوامی کرکٹ میں وہ وقت بھی تھا جب کھلاڑیوں کو مخالفین سے الجھنے کی مکمل آزادی تھی۔ متعدد بار تو ایسا ہوا کہ کھلاڑی امپائروں سے بھی بھڑ جاتے تھے۔ 1987ء کا فیصل آباد ٹیسٹ بھلا کیسے بھلایا جا سکتا ہے کہ جہاں انگلستان کے مائيک گیٹنگ…

کرکٹ انتظامیہ کا عروج اور کھیل کا زوال

جب انگلینڈ ورلڈکپ 2015ء کے کوارٹر فائنل سے قبل ہی شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوا تو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سمجھ گیا تھا کہ اب تبدیلیوں کا وقت آ گیا ہے۔ یہ عمل گزشتہ آٹھ سال سے بورڈ کے سربراہ کے عہدے پر فائز جائلز کلارک کے…

ٹیسٹ کرکٹ کی نسبت، ٹی ٹوئنٹی لیگز کامیاب کیوں؟

لیگ کرکٹ کی دنیا میں آج ایک تاریخی دن ہے۔ دنیائے کرکٹ کی چوتھی سب سے بڑی مارکیٹ پاکستان آج اپنی لیگ کا آغاز کر رہا ہے۔ اس طرز کی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے صرف کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ کھیل کے چاہنے والوں کو بھی دو حصوں میں تقسیم کردیا…

پاکستان کرکٹ کا نوحہ، ملک میں کھیلوں کے زوال کا نیا باب

کیا کسی کو یاد ہے کہ پاکستان نے محدود طرز کی کرکٹ میں آخری بار کوئی بڑی کامیابی کب حاصل کی تھی؟ جب 'گرین شرٹس' کسی بڑی ٹیم کو واضح شکست دے کر فتح یاب ہوئے ہوں؟ 'رات گئی، بات گئی' والی یادداشت رکھنے والی قوم میں سے شاید ہی چند فیصد کو "اتنی…

جلد بازی میں فیصلے، محمد عامر کا مستقبل داؤ پر

پرانے زمانے میں جب بادشاہوں کو کسی مصاحب کی بڑھتی ہوئی طاقت سے معمولی سا خطرہ بھی ہوتا تھا تو اسے کسی ایک نئی اور خطرناک ترین مہم پر بھیج دیا جاتا تھا، جہاں جیتنے کے امکانات صفر ہوں تاکہ وہ وہیں مارا جائے اور بادشاہ کے تخت کو لاحق خطرے کا…

دورۂ نیوزی لینڈ: شکست لیکن امید کی دو کرنیں ضرور ملیں

گزشتہ ایک سال کے عرصے میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے سوا کھلاڑی کہیں سے فتح یاب نہیں لوٹے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ اس پورے سلسلے کا نقطہ عروج تھا۔ گزشتہ ایک سال میں…