زمرہ محفوظات

متفرق

ایک روزہ کرکٹ کا ارتقا، ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘

زندگی سے متعلق ڈارون کے نظریۂ ارتقا پر آپ کا نقطۂ نظر خواہ کچھ بھی ہو، لیکن کرکٹ میں جو ارتقائی بلکہ انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکے گا۔ ایک زمانہ تھا جب ٹیسٹ کرکٹ کا غلبہ تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی رونق ماند پڑتی…

غیر معروف کھلاڑیوں اور ملکوں کے شاندار ریکارڈز

کرکٹ ریکارڈز کا کھیل ہے، ہر مقابلے میں یہ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، کسی ایک کھلاڑی یا ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی، شاندار کاوش اور بہترین حکمت عملی سے ریکارڈ بک میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ عام طور پر اعلیٰ درجے کی ٹیموں اور 'سپر اسٹار'…

مبالغہ آرائی کی انتہا، انگلستان کو 'عظیم' آسٹریلیا سے ملا دیا گیا

پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلستان کی ریکارڈ توڑ کارکردگی چند حلقوں کے لیے تو متوقع تھی ہی، خاص طور پر ایک روزہ میں پاکستان کی ماضی قریب کی کارکردگی دیکھیں تو یہ کوئی انہونی نہیں۔ لیکن انگلستان کے سابق کھلاڑیوں کو ہمیشہ سے یہ عارضہ لاحق رہا…

آخر کرکٹ اولمپکس میں کیوں نہیں؟

کرکٹ کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے خاص کر برصغیر میں اسے کھیلوں میں بلند ترین مقام حاصل ہے۔ یہاں گلی محلوں کے ناہموار راستوں پر روایتی و غیر روایتی قوانین سے لے کر پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ جیسے عالمی شہرت یافتہ لیگز تک یہ…

شاہد آفریدی، تنازعات کی بدولت میڈیا کی آنکھ کا تارا

یہ میڈیا میں رہنے کا "شوق" ہے یا غیر ضروری بے باک کہ شاہد آفریدی کچھ ایسا ضرور بول دیتے ہیں جس کی ہرگز ضرورت نہیں ہوتی اور یوں مسلسل شہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ بلاشبہ پاکستان کرکٹ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور اس سے ملک کا…

بلّوں کی موٹائی اور وزن کو محدود کرنے کی تجویز

بالآخر امید کی پہلی کرن نظر آ رہی ہے۔ کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا ہے کہ وہ بلّوں کے حجم، موٹائی اور وزن کا معاملہ اگلے سال تک طے کرلے گا۔ ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے بلّوں کے معاملے پر اتفاق رائے تو…

اولمپکس 2024ء میں کرکٹ کی شمولیت یقینی

جب جدید اولمپکس اپنے ابتدائی زمانے میں تھے تو 1900ء میں پیرس میں ہونے والے کھیلوں میں پہلی، اور آخری، بار کرکٹ کو شامل کیا گیا۔ وہ دن اور آج کا دن کرکٹ کبھی "دنیا کے سب سے بڑے کھیل" کا حصہ نہیں بن سکا۔ لیکن 2024ء کے اولمپکس کے لیے امید کی…

انگلستان کے لیے اہم کامیابی لیکن منزل ابھی دور

ایک اننگز اور 88 رنز کی بڑی فتح، انگلستان کا اعتماد اب بلندیوں کو چھو رہا ہوگا لیکن یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ سوائے جونی بیئرسٹو اور ایلکس ہیلز کے کوئی انگلش بلے باز سری لنکا کی باؤلنگ سامنے ٹک نہیں پایا تھا۔ خاص طور پر ابتدائی بلے بازوں کو…

اینڈرسن پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئے

ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ "آگئی میدان میں" لیکن مایوسی ہوئی کہ یہ مکمل طور پر یکطرفہ اور مختصر ترین مقابلہ رہا۔ پہلے دن کے پہلے سیشن میں تین وکٹیں گرنے کے بعد جب انگلستان صرف 83 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکا تھا تو اتنا…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے چند حیران کن پہلو

بالآخر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء میں وہ دن آ ہی گیا کہ جو فیصلہ کرے گا کہ سال کا سب سے بڑا مقابلہ کھیلنے کا حقدار کون ہے۔ سپر10 مرحلے کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلستان، نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل کھیلنے کے حقدار قرار پائے ہیں اور ان میں سے…