زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

ون ڈے کرکٹ پر آسٹریلیا کی بادشاہت کا مکمل خاتمہ، انگلستان نیا نمبر ون

بالآخر دنیائے کرکٹ پر آسٹریلیا کی بادشاہت کے خاتمے کا باضابطہ اعلان ہو گیا۔ پہلے ٹیسٹ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور اب وہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اپنی سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو چکا ہے۔ اک ایسا درجہ جس پر وہ گزشتہ تین سالوں سے قابض تھا نہ…

عالمی درجہ بندی میں سالانہ اپ ڈیٹ، پاکستان چوتھے نمبر پر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سالانہ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپ ڈیٹ نے عالمی درجہ بندی کا منظرنامہ ہی بدل دیا اور چند روز قبل جہاں سرفہرست انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان محض ایک پوائنٹ کا فرق تھا، اب وہ بڑھ کر 9 پوائنٹس کا ہو چکا ہے جبکہ آسٹریلیا…

علیم ڈار کا ایک اور سنگ میل

پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 150 مقابلوں میں امپائرنگ کرنے والے ساتویں امپائر بن گئے ہیں۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میں انہوں نے اس اہم سنگ میل کو…

بھارت پر دباؤ نہیں ڈالیں گے:”شکست خوردہ“ آئی سی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو

مسلسل دوسرے سال دنیا کے طاقتور ترین بورڈ بی سی سی آئی سے شکست کھانے کے بعد اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل ایک مرتبہ پھر وضاحتیں پیش کرتی نظر آ رہی ہے۔ امپائروں کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) پر 10 میں سے 9 ممالک کی رضامندی کے باوجود…

ٹونی گریگ کا اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر، بھارت کے کردار پر کڑی تنقید

ماضی کے عظیم انگلش کھلاڑی اور موجودہ تبصرہ نگار ٹونی گریگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرکٹ کی روح کو سمجھتے ہوئے صرف ذاتی ترجیحات یا اپنے کاروباری شراکت داروں کے بجائے دنیائے کرکٹ کو…

پاک-آسٹریلیا سیریز میں 6 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی، آئی سی سی کی منظوری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 6 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کی منظوری دے دی ہے جو دو بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تاریخ کی سب سے طویل ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ یہ سیریز سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی…

عالمی درجہ بندی: پاکستان کے پاس دوسری پوزیشن ہتھیانے کا نادر موقع

محدود اوورز کے مرحلے میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کے پاس تمام تر ’گناہوں‘ کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔ جمعے سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی پاکستان کو ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔ بین…

آئی پی ایل کو بین الاقوامی کلینڈر میں باضابطہ جگہ نہیں دیں گے: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ آئی سی سی اپنے سالانہ فیوچر ٹورز پروگرام میں انڈین پریمیئر لیگ کو باضابطہ جگہ دینے پر کئی غور نہیں کر رہی۔ یہ معاملہ 2008ء سے زیر بحث ہے کیونکہ کئی ممالک کے کھلاڑیوں نے متعدد…

ایک روزہ میں سرفہرست آسٹریلیا کے لیے شیلڈ اور پونے دو لاکھ ڈالرز کا انعام

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لورگاٹ نے سال بھر ایک روزہ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے پر آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم کو ’آئی سی سی او ڈی آئی شیلڈ‘ اور ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز کے نقد انعام سے نوازا ہے۔ کرک…

بلی ڈاکٹروو نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف امپائر بلی ڈاکٹروو نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ایک اعلامیہ میں، جس کی نقل جمعرات کو کرک نامہ کو موصول ہوئی ہے، ڈاکٹروو کی ریٹائرمنٹ…