زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

پیپلز چوائس ایوارڈ کون جیتے گا؟ کلارک، دھونی، کک،کوہلی یا ڈی ولیئرز

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے 2013ء کے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے پانچ کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے جن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ اس سال عوام کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والوں میں آسٹریلیا کے مائیکل کلارک،…

آئی سی سی کے نئے قوانین، باؤلرز کے لیے 'قتل کا پروانہ'

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایک روزہ کرکٹ کے لیے نئے قوانین کس بری طرح باؤلرز کو متاثر کر رہے ہیں اس کا اندازہ بھارت-آسٹریلیا سیریز سے بخوبی ہو ہے۔ جہاں بلے بازی کے لیے سازگار حالات میسر آئے اور وہیں باؤلرز کا 'قتل عام' شروع ہوگیا اور ان کے…

پاکستان کے پاس عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

اپنے 'مضبوط قلعے' دبئی میں بدترین شکست کے باوجود پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز برابری کی بنیاد پر ختم ہوئی، جس کا بھرپور فائدہ پاکستان کو حاصل ہوا جو عالمی درجہ بندی میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے اور اب اسے ایک روزہ میں بھی…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کا شیڈول جاری،پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آئندہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے میچ شیڈولز کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت 21 مارچ کو ڈھاکہ میں مدمقابل ہوں گے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ 16…

عالمی درجہ بندی، پاکستان دوبارہ چوتھی پوزیشن پر

گو کہ پاک-جنوبی افریقہ سیریز کا نتیجہ 1-1 سے برابری رہا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں انتہائی یکطرفہ مقابلے کی وجہ سے پاکستان کے لیے سیریز کا اختتام بہت مایوس کن انداز میں ہوا۔ البتہ اس مقام پر ٹیم اور اس کے پرستاروں کے لیے ایک خوشخبری ضرور ہے کہ…

گیند سے چھیڑچھاڑ، فف کو معمولی جرمانہ

"ہم کہیں گے تو زمانے کو شکایت ہوگی" جس جرم کی سزا تین سال قبل شاہد آفریدی کو دو میچز کی پابندی کی صورت میں بھگتنا پڑی تھی، بالکل اسی حرکت پر جنوبی افریقہ کے فف دو پلیسی کو محض 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے یعنی کہ وہ کم از کم…

عدنان اکمل اور رابن پیٹرسن پر جرمانہ

پاکستان کے وکٹ کیپر عدنان اکمل اور جنوبی افریقی کھلاڑی رابن پیٹرسن کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کے 50 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں…

عالمی درجہ بندی، مصباح کیریئر کی بہترین پوزیشن پر

پاک-جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے بلے باز مصباح الحق اپنے کیريئر کی بہترین پوزیشن یعنی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ میچ کے بہترین…

آئی سی سی بورڈ اجلاس، محمد عامر کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا بورڈ اجلاس آج برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ تیز باؤلر محمد عامر کو تربیت شروع کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی…

ڈی آر ایس قانون میں تبدیلی، 80 اوورز کے بعد ریویوز کی تعداد دوبارہ 2 کردی جائے گی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ مقابلوں میں امپائروں کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق 80 اوورز کی تکمیل پر دونوں ٹیموں کو امپائر کے فیصلے کے خلاف 2 مزید ریویوز دیے جائیں گے۔ فی الوقت ڈی…