زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

گھر کا بھیدی، اینٹی کرپشن افسر ہی سٹے بازوں کا ساتھی نکلا

میچ اور اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ کی اندر کی رپورٹیں منظرعام پر آنے سے عالمی کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں کی بہت جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کہتا ہے کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات…

سٹے بازوں کواشارے کیسے کیے جاتے ہیں؟ لو ونسنٹ کے مزید انکشافات

آج انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے کو ایک سال بیت گیا۔ 16 مئی 2013ء کو سری سانتھ، انکیت چون اور اجیت چانڈیلا کو دہلی کی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ایک ہی دن بعد تینوں کھلاڑی اعتراف…

فکسنگ معاملہ: آئی سی سی ایک پاکستانی سمیت 12 کھلاڑیوں کی تحقیقات کرے گا

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لو ونسنٹ کے انکشافات نے فکسنگ کے معاملے پر دنیائے کرکٹ کو 'ایک اور دریا کے سامنے' کھڑا کردیا ہے۔ ایک جانب جہاں انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کی گرفتاری کو آج ایک سال مکمل ہوا، اور اب بھارت…

” فکسنگ“ خطرے کی ایک اور گھنٹی بج اٹھی

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز لو ونسنٹ کے منظرعام پر آنے والے تازہ ترین بیانات نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے کھلاڑیوں میں ہلچل پیدا کردی ہے جس میں انہوں نے وعدہ معاف گواہ بننے کی شرط پر 2008ء سے 2012ء کے عرصے میں فکس ہونے والے مقابلوں…

صفائی کا ٹھیکہ

بگ تھری کی بدمعاشی پر لکھ لکھ کر قلم بھی گھس گیا ہے مگر تین بڑوں کی عیاری اب بھی بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی جو مسلسل یہی راگ الاپے جارہے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بہتری بگ تھری سے ہی مشروط ہے۔ بگ تھری کی شان میں قصیدے پڑھنے والوں اور…

[عالمی درجہ بندی] بھارت چیمپئن نہ بن سکا لیکن کوہلی نمبر ون بن گئے

بھارت ایشیائی چیمپئن تو نہ بن سکا لیکن ٹورنامنٹ کے اختتام پر ویراٹ کوہلی نے ضرور بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ ایشیا کپ 2014ء کے اختتام پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ کی جانے والی درجہ…

عالمی درجہ بندی: نیوزی لینڈ نمبر سات، بھارت کو دوسری پوزیشن بچانے کے لالے پڑ گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے باوجود بھارت کم از کم دوسرا مقابلہ ڈرا کرنے اور یوں عالمی درجہ بندی میں اپنی دوسری پوزیشن بچانے میں ضرور کامیاب ہوگیا لیکن نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے لیے اس پوزیشن کا حصول ضرور آسان بنا دیا ہے۔…

[انفوگرافک] کرکٹ عالمی کپ 1975ء تا 2015ء

عالمی کپ 2015ء کے آغاز میں اب صرف ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں طے شدہ عالمی کپ اپنے سلسلے کا 11 واں ٹورنامنٹ ہوگا جو ٹھیک ایک سال بعد 14 فروری 2015ء کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین کرائسٹ چرچ میں مقابلے سے شروع…

فکسنگ معاملے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والا آئی سی سی کا نیا سربراہ ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر سخت ترین رویہ اپناتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے کھلاڑیوں پر طویل ترین پابندیاں لگائیں بلکہ 19 سالہ محمد عامر پر بھی پابندی میں نرمی کے حوالے سے تمام مطالبات کو مسترد کردیا۔ عامر تاحال خود پر…

کرکٹ ختم ہوگئی، پاکستان کو سخت نقصان ہوگا: سابق سربراہان پی سی بی

تین ممالک کی متنازع سفارشات پر جس طرح ایک، ایک کرکے تمام مہرے گرتے چلے گئے اور بالآخر آج انہیں باضابطہ قانونی شکل دے دی گئی، اس سے کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر شخص کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان جو پہلے ہی دنیائے کرکٹ میں…