"نئی پیکنگ میں پرانا مال" ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی دستے کا "دوبارہ" اعلان

ایشیا کپ میں شرمناک شکست کے بعد بدترین تنقید میں صرف شائقین اور سابق کھلاڑی ہی نہیں بلکہ خود پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم نواز شریف بھی شامل تھے بلکہ بورڈ تو اتنا ناراض دکھائی دیا کہ پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی کہ…

بنگلہ دیش سے جیتنا کوئی بڑی بات نہیں، دھونی

ٹی ٹوئنٹی طرز میں کھیلے گئے پہلے ایشیا کپ میں جب بنگلہ دیش سری لنکا اور پاکسان کو روندتا ہوا فائنل میں پہنچتا تو اندازہ قائم کیا جا رہا تھا کہ وہ فائنل میں بھارت کو ضرور پریشان کرے گا۔ لیکن بات ان کی درست ثابت ہوئی کہ جن کا کہنا تھا کہ…

"بڑے دل" والے وریندر سہواگ نے اپنی اوقات دکھا دی

آپ کو یاد ہوگا جب عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم وطن واپس آئی تھی تو کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ "پاکستانیوں کے دل بڑے ہوتے ہیں اور بھارتی چھوٹے دل کے مالک ہوتے ہیں۔" یہ بیان چاہے سیاق و سباق سے…

پاک-لنکا معرکہ، حوصلے بلند کرنے کا آخری وقت

ایشیا کپ کے فائنل میں کون مقابل ہوگا، اس کا فیصلہ تو ہو چکا۔ لیکن دفاعی چیمپئن، اور اس سے پچھلا فاتح، یعنی سری لنکا اور پاکستان کا مقابلہ اپنی تمام اہمیت کھو چکا ہے۔ لیکن شائقین کے لیے یہ جتنا غیر ضروری میچ ہے، دونوں ٹیموں کے لیے کے لیے…

"غم گسار تھا، نہ رہا"

آج دنیائے کرکٹ افسردہ ہے۔ جدید کرکٹ میں نیوزی لینڈ کا پہلا 'لیجنڈری' بلے باز مارٹن کرو سرطان کے خلاف جنگ ہارتے ہوئے دنیا کو غمزدہ کرگیا۔ مارٹن کرو نے صرف 53 سال کی زندگی پائی اور اس مختصر زندگی میں بھی انہوں نے وہ سب کچھ پایا، جو ان کی…

بھارت، ناقابل شکست ایشیائی طاقت

جب روایتی حریف پاکستان نہ ٹک پایا، دفاعی چیمپئن سری لنکا نے گھٹنے ٹیک دیے اور بلند حوصلہ بنگلہ دیش بھی پر نہ مار سکا تو بیچارہ متحدہ عرب امارات 'کس کھیت کی مولی' تھا، ایک ہی ہلّے میں بھارت نے اسے ڈھیر کردیا اور 9 وکٹوں کی کامیابی کے ساتھ…

پاکستان کے لیے "دیوارِ بنگال" عبور کرنا ضروری

تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی صورت میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت تو فائنل تک رسائی حاصل کر چکا جبکہ باقی تینوں ایشیائی طاقتیں اب بھی جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت دونوں کے ہاتھوں شکست کے بعد دفاعی چیمپئن…

سری لنکا کو بھی شکست، بھارت کا ایک قدم فائنل میں

بھارت نے ایک اور جامع کارکردگی پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ 2016ء کے فائنل میں ایک قدم رکھ دیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کی ایک اور فاتحانہ نصف سنچری نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور 'مرد میدان' کا اعزاز بھی لیا۔ سری لنکا کے…

پاک بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی کھٹائی میں

ہر گزرتے دن کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اہم ترین مقابلہ، یعنی پاک-بھارت ٹکراؤ، کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ پہلے پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کو حکومت کی اجازت سے مشروط کیا۔ جب اجازت مل گئی تو بھارت کے اندر سے آوازیں اُٹھنا شروع…

بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، مستفیض زخمی

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف اہم مقابلے میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے حوصلوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی اس کے مرکزی گیندباز مستفیض الرحمٰن زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے…