بھارتی کپتان دھونی کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے

بھارت کے سابق تیز گیند باز اجیت اگرکار نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان اُٹھاتے ہوئے سلیکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہ صرف دھونی کی کارکردگی کو بطور ایک کھلاڑی جانچنے کی کوشش کریں بلکہ یہ بھی دکھیں کہ بطور کپتان…

بھارت کیخلاف 0-2 کی فتح نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے وارے نیارے کردیے

جب بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہورہا تھا تو ہوم گراونڈ کے سبب بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا مگر جنوبی افریقہ نے تمام پیش گوئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے سیریز 0-2 سے جیت لی جبکہ تیسرا میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا…

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی منسوخی نے بھارت میں نئی بحث چھیڑدی

اگرچہ جنوبی افریقہ نے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کو زیر کرکے سیریز اپنے نام کرلی تھی، مگر اِس کے باوجود شائقین کرکٹ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنا چاہتے تھے لیکن شاید بارش کو یہ ہرگز منظور نہیں تھا کیونکہ بارش کے سبب بغیر کوئی بال…

فاٹا نے پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرلیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ فاٹا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یہ 2013 کی بات ہے جب فاٹا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اُس وقت کے چئیرمین ذکاء اشرف نے…

پاک بھارت سیریز کا امکان نظر نہیں آرہا، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بہت کوشش کی کہ بھارت کو سیریز کے لیے راضی کرلیا جائے مگر حالات کو اور بھارتی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ شاید اب پاک بھارت سیریز ممکن نہ ہوسکے۔ لاہور میں پاکستان اور…

ٹنڈولکر، وارن سیریز کے تمام معاملات طے پاگئے

بالآخر جس کا انتظار تھا وہ معلومات اب منظر عام پر آگئیں۔ آل اسٹار سیریز کے حوالے سے تمام معاملات نے حتمی شکل اختیار کرلی ہے، کونسا کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں ہوگا اور کون سا کھلاڑی بنے گا شین وارن کا دستِ بازو۔ اطلاعات کے مطابق…

آشون کے علاوہ کسی میں وکٹ لینے کی صلاحیت نہیں: شعیب اختر

پاکستان کے سابق تیز گیندباز اور رفتار کے بے تاج بادشاہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ اس وقت نہ صرف بھارت کی گیندبازی کمزور ہے بلکہ ملک کو ایسے باؤلرز کی کمی کا بھی سامنا ہے جو حریف بلے بازوں کو دباؤ میں لانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ جنوبی افریقہ…

ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایک روزہ کرکٹ میں بھی کلین سوئپ مکمل

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ایک روزہ کرکٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں…

پانچ وکٹیں بلال آصف کو مہنگی پڑگئیں

دنیا کے دیگر ممالک کے کھلاڑی جب اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں تو اُن کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے انعامات سے نوازا جاتا ہے مگر پاکستان کے کھلاڑیوں کی بدقسمتی دیکھیے کہ جب بھی وہ ٹیم کی فتح میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کرتے ہیں تو اُن کے…

آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا

کہا جاتا ہے کہ جو کسی دوسرے کے لیے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم صرف اِس لیے پاکستان کا دورہ نہیں کررہی کہ اُنہیں پاکستان میں سیکورٹی خدشات لاحق ہیں مگر کچھ ایسی ہی صورتحال گزشتہ دنوں بنگلہ دیش…