سچن کے ایک پرستار کا کپل دیو کے نام کھلا خط

سچن تنڈولکر کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ بھارت میں جتنی مقبولیت انہیں ملی ہے شاید ہی کسی دوسرے کھلاڑی کو ملی ہو۔ بلکہ شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد سچن کو “کرکٹ کا بھگوان” کہتی ہے۔ اب جب “بھگوان” پر تنقید ہوگی تو بھلا کوئی کیسے برداشت…

کون جیتے گا شارجہ ٹیسٹ؟

پاکستان اور انگلستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے دونوں ٹیسٹ مقابلوں کے ابتدائی چار دن جتنے مایوس کن، یک طرفہ اور دلچسپی سے عاری تھے، آخری دن اتنے ہی جاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ اگر ان دونوں ٹیسٹ کی روشنی میں کل سے شروع ہونے والے آخری…

قومی ٹیم مزید نقصان سے بچ گئی

جس کا شدت سے انتظار تھا، بالآخر وہ دن آ ہی گیا۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کو کھونے کے بعد یقیناً پاکستان مزید نقصان برداشت برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی اور…

ماہِ اکتوبر کا بہترین باؤلر کون؟

ماہِ اکتوبر اپنے اختتامی مراحل میں ہے اور کرکٹ کے لحاظ سے یہ بہت مصروف، بلکہ زبردست، مہینہ رہا۔ گزشتہ ایک ماہ میں دنیا کی کئی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں اور گیند اور بلّے کے درمیان خوب مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اگر ایک مہینے میں مختلف گیندبازوں…

سیکورٹی خدشات بھی بنگلہ دیش کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے

ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پہلے جنوبی افریقہ نے اپنی خواتین ٹیم کو اور پھر آسٹریلیا کے مردوں نے بنگلہ دیش کے دورے سے انکار کیا۔ مگر صورت حال یکدم تبدیل ہو گئی ہے اور اب معاملہ یہ ہے کہ سیکورٹی "خدشات" بھی بنگلہ…

ادھورا ’ریویو سسٹم‘ منظور نہیں

امپائروں کے فاصلے پر نظرثانی کے نظام، ریویو سسٹم یا ڈی آر ایس، متعارف کروانے کا بنیادی مقصد تو یہی تھا کہ میدان میں موجود امپائر سے بحیثیت انسان جو خطائیں ہوجاتی ہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کا ازالہ ممکن ہو سکے لیکن ہوا اس کے بالکل…

’افغانستان کا انضمام‘، آج بھی کامیابی کی ضمانت

یہ شاید افغانوں کے خون میں شامل ہے کہ جب وہ کچھ کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو کر کے دکھاتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ یہی پڑھا اور سنا ہے کہ اس سرزمین کے لوگ صرف ایک شخص کی سنتے ہیں، اور وہ خود ان کی ذات ہوتی ہے۔ دنیا کی دو بڑی سپر طاقتوں کو صرف اس لیے…

یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے

پاکستان کو انگلستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے یاسر شاہ اب دنیا کے بہترین اسپنر بن گئے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لے…

عالمی درجہ بندی میں دوسرا مقام، پاکستان ایک کامیابی کے فاصلے پر

انگلستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز پاکستان کے لیے اب بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ دبئی میں شاندار کامیابی نے پاکستان کو سیریز میں برتری دلائی اور اب یکم نومبر سے شارجہ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی قومی ٹیم کو نہ صرف سیریز 0-2 سے…

پاکستان سپر لیگ کو چار چاند لگ گئے

سری لنکا کے سابق کپتان اور حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا نے پاکستان سپر لیگ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کے…