”زخمی شیروں“ کا مقابلہ، انگلستان کو درپیش اہم سوالات

جنوبی افریقہ کے بھارت کے میدانوں میں اور انگلستان کو متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب دونوں ”زخمی شیر“ 26 دسمبر سے ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔…

کرکٹ کے عجیب و غریب قوانین

آپ فٹ بال دیکھیں یا ہاکی، ٹینس یا پھر بیس بال اور دیگر کھیل، جب تک آپ ان کھیلوں کے بارے میں جانیں گے نہیں، ان کو دیکھنا بے کار ہوگا کیونکہ ان تمام کھیلوں کے اپنے مخصوص قوانین ہوتے ہیں جن کے بارے میں آگہی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ یہ حقیقت ہےکہ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: نہ کھلائے جانے پر پاکستانی کھلاڑی مایوس

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور دیگر معاملات کے بعد خدشہ یہی تھا کہ شاید اس مرتبہ لیگ میں دلچسپی کا عنصر کم رہے گا۔ اگر دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کی بات کی جائے تو کچھ حد تک ایسا ہوا بھی کہ کوئی نامور کھلاڑی لیگ میں شامل…

پاک-بھارت سیریز، بالآخر شہریار خان نے حقیقت تسلیم کرلی

بھارت کے خلاف سیریز کے انعقاد کے لیے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کو 10 میں سے کتنے نمبر ملنے چاہئیں؟ ان کی کارکردگی دیکھیں تو 11 سے کم نمبر نہیں دیے جانے چاہئیں۔ اگر آدھی قوم مسلسل امید…

ویسٹ انڈیز کا ”شاندار“ استقبال، اننگز اور 212 رنز کی بدترین شکست

بے سر و سامانی کے عالم میں ویسٹ انڈیز کو سری لنکا کے ہاتھوں تینوں طرز کی سیریز میں بدترین شکست ہوئی اور اب بھی ہی اس کے دامن سے چمٹی ہوئی ہے۔ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا محض ڈھائی دن میں خاتمہ ہوگیا ہے اور ویسٹ انڈیز کو ایک…

کیا محمد عامر کو دوسرا موقع ملنا چاہیے؟

انسان خطا کا پُتلا ہے، روئے زمین پر کوئی ایسا انسان نہیں ہے جس سے کبھی غلطی کا ظہور نہ ہوا ہو۔ نیکی اور بدی کا تصور اس دنیا میں انسان کی آمد سے اپنا وجود رکھتا ہے۔ پھر ایسے انسان بھی ہر زمانے میں موجود رہے ہیں جو اپنے صابرانہ مزاج اور اچھی…

’’تنڈولکر نہیں بلکہ گاوسکر عظیم ترین ہیں‘‘

اگر آپ کامیاب ترین بلے بازوں کی فہرست میں ڈان بریڈمین یا سچن تنڈولکر کو سب سے اوپر رکھتے ہیں تو یقیناً آپ غلط تھے کیونکہ 1992ء میں پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان عمران خان کہتے ہیں کہ وہ سنیل گاوسکر کو دنیا کا سب سے کامیاب…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء، پاکستان و بھارت پھر ایک ہی گروپ میں

دو سال قبل گزشتہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں آئے تھے لیکن اس مرتبہ تو ایک بار پھر "گروپ آف ڈیتھ" میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یوں پاک-بھارت باہمی سیریز ہو یا نہ ہو، لیکن ہمیں آئندہ چند ماہ میں دونوں کا ٹاکرا…

پاکستان سپر لیگ ایک قدم اور آگے، کھلاڑیوں کی فہرست جاری

ابھی پچھلے ہفتے کی ہی تو بات ہے، جب پاکستان سپر لیگ کے لیے پانچوں ٹیموں کی نیلامی مکمل ہوئی تھی۔ تب سے انتظار تھا کہ آخر کون سے کھلاڑی لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تو آج انتظار کی اس گھڑی کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 308…

ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کا غلبہ

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی مصروفیت میں ذرا سی بھی کمی نہیں آئی۔ ابھی پچھلے مہینے ہی سری لنکا اپنے میدانوں پر ویسٹ انڈیز سے کھیل رہا تھا جہاں اس نے شاندار کارکردگی پیش کی اورتینوں طرز کی سیریز میں فتوحات حاصل کیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا…