محمد عامر کو موقع دینا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: عامر سہیل

جب سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال سزا پوری کرنے والے محمد عامر کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُس کے بعد شاید ہی کوئی دن ایسا گزرا ہو جب پاکستان کے موجودہ کھلاڑیوں یا سابق کھلاڑیوں کی طرف سے عامر کی حمایت یا…

ویسٹ انڈیز کے بُرے دن جاری، آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین سیریز شکست

آج سے کوئی 19 سال قبل جب ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو 'کالی آندھی' کا زمانہ گزر چکا تھا لیکن راکھ تلے چنگاریاں اب بھی موجود تھیں۔ 5 میں سے دو ٹیسٹ ویسٹ انڈیز سے جیتے لیکن اس کے بعد سے اب تک زوال اتنی تیزی سے ہوا ہے کہ اب ویسٹ…

[ریکارڈز] سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں

نوجوان اور نوآموز کھلاڑیوں پر مشتمل انگلستان کو اس وقت خدا کے بعد جو روٹ کا سہارا ہے، جن کی مسلسل شاندار کارکردگی نے ثابت کیا ہے کہ خود کر بہترین بلے باز منوانے کے لیے نہ فتوحات سمیٹنے والے دستے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی وسیع تجربے کی۔…

آسٹریلیا کی ناقص ’اسپیڈ گن‘، ہیزل ووڈ کو دنیا کا تیز ترین باؤلر بنا دیا

تیز گیندبازوں سے ان کی پہلی دو خواہشات کے بارے میں دریافت کیا جائے تو جواب عموماً یہی ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹوں کا حصول اور تیز ترین گیند کا عالمی ریکارڈ۔ اگر آپ کی دونوں خواہشیں مکمل ہوں لیکن بعد میں معلوم ہو کہ دراصل آپ کے ساتھ…

نیوزی لینڈ میں سری لنکا بے حال، ایک اور بدترین شکست

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد لگتا ہے کہ ایک روزہ میں بھی آثار مختلف نہیں ہیں۔ دوسرے ایک روزہ میں سری لنکا کو محض شکست ہی نہیں ہوئی بلکہ بلے بازوں کی مکمل ناکامی کے بعد 10 وکٹوں کی بدترین شکست…

پاکستان سپر لیگ، کن کا ٹکراؤ ہوگا جاندار؟

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے صبر کا دامن چھوٹ رہا ہے، جوش و جذبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس آتش کو مزید بھڑکایا ہے ٹیموں کے انتخاب نے جس کے بعد مختلف ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں کے حوالے سے گفتگو ہر محفل…

نیوزی لینڈ کی جاندار کارکردگی، سری لنکا پہلا ایک روزہ بری طرح ہار گیا

نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کے پہلے معرکے میں سری لنکا کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی ہے۔ مہمان کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ اِس اُمید کے ساتھ کیا تھا کہ بلے بازی میں…

[سالنامہ 2015ء] سال کے بڑے تنازعات

سال 2015ء اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اب اپنے اختتامی ایام میں داخل ہو گیا ہے۔ ہر کھیل کی طرح کرکٹ میں بھی تنازعات جنم لیتے رہتے ہیں، گو کہ میدان میں ان کی شدت فٹ بال اور رگبی میں ہاتھا پائی جیسی نہیں ہوتی لیکن اختلاف تو یہاں ہوتا ہے،…

پاکستان سپر لیگ کے غیر معروف نام

کل 308 کھلاڑیوں میں سے 98 ہی ایسے خوش نصیب تھے جن کا نام پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے منتخب ہوا۔ ان میں سے 80 حتمی 16 رکنی دستوں کا حصہ بنے جو متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلنے کے لیے چنے گئے ہیں۔ ان میں سے چند نام ایسے ہیں جن کے…

کون کتنے پانی میں؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں کون کتنے پانی میں ہوگا؟ اس سلسلے میں آخری نام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے۔ اگر انہیں پی ایس ایل کا ”چھپا رستم“ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ جو ٹیم سب سے پہلے کیون پیٹرسن پر ہاتھ رکھے اور اس کے بعد سرفراز احمد اور…