[سالنامہ 2015ء] عجیب و غریب واقعات – پہلی قسط

کرکٹ بطور کھیل ایک طرف پُر لطف اور دلچسپ ہے تو وہیں بعض اوقات ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جو شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں اور عرصے تک یاد رہتے ہیں۔ 2015ء بھی ان واقعات سے خالی نہیں رہا۔ ہم نے گزشتہ سال ہونے والے 10 ایسے عجیب واقعات کو اکٹھا…

بنگلہ دیش نیا پاکستان بننے لگا، آسٹریلیا کا کھیلنے سے پھر انکار

چند ماہ قبل آسٹریلیا نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کی بنیاد پر پہلے خواتین اور پھر مردوں کی ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے انڈر 19 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش پر اعتماد جاری رکھا اور بالآخر…

بھارت کے 15 سالہ بیٹسمین نے 117 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

عالمی کپ 2011ء کے بعد جب سچن تنڈولکر دنیائے کرکٹ کو الوداع کہہ گئے تو دنیا یہی سمجھ رہی تھی کہ اب ایسا کھلاڑی شاید صدیوں تک دوبارہ کرکٹ کو نہ مل سکے اور اگر سچن کے کیریئر کو دیکھیں تو یہ بات بہت حد تک ٹھیک معلوم بھی ہوتی ہے۔ لیکن گزشتہ روز…

کھلاڑی جو نئے سال میں سب کو حیران کردیں گے

سال 2015ء کرکٹ میں کیسا رہا، اچھا رہا یا برا، کون اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے چھایا رہا، ان سب پر بہت بات ہوگئی۔ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سے نکلتے ہیں اور توقعات، امکانات اور امیدوں کی دنیا میں آتے ہیں اور اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ کون سے…

نیوزی لینڈ چھا گیا، سری لنکا کو ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں کے بعد سری لنکا نے جس طرح تیسرے ون ڈے سے واپسی کی، اس کو دیکھتے ہوئے لگ رہا تھا کہ شاید اب سیریز میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے لیکن بارش کی وجہ سے چوتھا میچ نہ ہونے کے سبب پانچواں و…

عامر کی واپسی کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے، مصباح الحق

اسپاٹ فکسنگ میں پانچ سال پابندی کی سزا بھگتنے والے محمد عامر کو 'قومی دھارے' میں واپس لینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں شروع ہوتے ہی مختلف حلقوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے مخالفت شروع ہوگئی۔ البتہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کوششوں سے…

[سالنامہ 2015ء] پاکستان کے لیے ایک اور ملا جلا سال

ہر سال کے اختتام پر ضروری ہے کہ ہم اس پر ایک نظر ضرور ڈالیں۔ 2015ء کے رخصت ہونے کے بعد اگلے سال کی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کا اچھی طرح جائزہ لیں۔ اگر پچھلا سال اچھا ثابت ہوا تو اس سلسلے کو کیسے جاری رکھا جا سکتا ہے اور اگر…

جنوبی افریقہ کا سنگھاسن ڈولنے لگا، بھارت کی نظریں جم گئیں

دورۂ بھارت سے پہلے جنوبی افریقہ بلا شرکت غیرے دنیائے کرکٹ کا راج کر رہا تھا۔ مجال تھی کہ کوئی اس کے مقام کے قریب بھی جاتا لیکن بھارت کے ہاتھوں تین-صفر کی شکست کی ضرب اتنی گہری ہے کہ ابھی تک جنوبی افریقہ سنبھل نہیں سکا اور شاید یہی وجہ ہے کہ…

شکستوں سے بے حال سری لنکا کو بالآخر پہلی کامیابی مل گئی

نیوزی لینڈ کے دورے پر بے حال سری لنکا کو ایک روزہ مرحلے کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شرمناک انداز میں شکست کھانی پڑی۔ پھر جب نیوزی لینڈ تیسرے مقابلے میں کامیابی کے ذریعے سیریز ہی جیتنے کے قریب تھا تو سری لنکا نے ہمت دکھائی اور 278 رنز کا…

جنوبی افریقہ پستی کی جانب گامزن، انگلستان سے بھی شکست

بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جب جنوبی افریقہ کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اُس وقت ہر ایک کے ذہن میں یہی بات تھی کہ شکست کے پیچھے بھارتی کارکردگی سے زیادہ وکٹ کی خرابی کا عمل دخل ہے، لیکن ڈربن میں پہلے ٹیسٹ میں…