بھارت اگلے ماہ سے ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ایک روزہ مقابلے بھی کھیلے گا۔ قبل ازیں صرف 3 ٹیسٹ مقابلوں کا اعلان کیا گیا تھا جن کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا۔
اعلان کردہ نئے شیڈول کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ مقابلے بالترتیب کٹک، وشاکھاپٹنم، احمد آباد، اندور اور چنئی میں ہوں گے جبکہ ابھی تک کوئی ٹی ٹوئنٹی مقابلہ طے نہیں ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرنے کے بعد براہ راست بھارت پہنچے گا۔ کالی آندھی نے ابھی بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ مقابلے کھیلنے ہیں، جن کا اختتام 2 نومبر کو ہوگا۔ جبکہ بھارت اس وقت انگلستان کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیل رہا ہے جس کا آخری معرکہ 29 اکتوبر کو ہوگا۔
ہند-ویسٹ انڈیز سیریز 2011ء - مکمل شیڈول