برینڈن میک کولم شاہین آفریدی کی صلاحیتوں سے متاثر

پاکستان سپر لیگ کے مقاصد میں سے ایک ہے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور اب تک پی ایس ایل اس میں بڑی حد تک کامیاب بھی رہا ہے۔ پہلے دو سیزنز میں محمد نواز، حسن علی اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کے سامنے آنے کے بعد اس بار بھی کئی باصلاحیت نام ابھرے ہیں، جن میں سے ایک لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کا بھی ہے۔
طویل قامت اور نوعمر شاہین آفریدی پاکستان انڈر19 کی جانب سے حالیہ ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں اور پی ایس ایل III میں لاہور کی پہلی کامیابی میں بھی ان کا کردار مرکزی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم بھی شاہین سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں اور ان کی نپی تلی اور تیز باؤلنگ کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی کے سامنے اب ایک روشن مستقبل ہے اور وہ پاکستان کے لیے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
اگر برینڈن میک کولم جیسے کپتان کسی کی تعریف کریں تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کس پائے کا کھلاڑی ہوگا۔
17 سالہ شاہین آفریدی نے حالیہ انڈر19 ورلڈکپ میں 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' میں بھی جگہ پائی تھی اور عین ممکن ہے کہ بہت جلد پاکستان کے ستارے والی سبز شرٹ پہن کر کھیلتے بھی نظر آئیں۔
OUT! 19.3 Shaheen Afridi to Shahid Afridi
Watch ball by ball highlights at https://t.co/s71JGtYlyg#KKvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/fsUTJbnkYE— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2018