علیم ڈار کا نیا عالمی ریکارڈ

کرکٹ سے وابستہ ایک اہم شعبہ امپائرنگ ہے اور اس شعبے میں پاکستان کے علیم ڈار کا نام عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ان کی اعلی کارکردگی کا ثبوت ہے کہ انہیں 2009 سے 2011 تک مسلسل تین مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل ہوا۔
پاکستان کے اس عظیم سپوت علیم ڈر نے بین الاقوامی امپائرنگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور اب وہ سب سے زیادہ 332 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لینے والے امپائر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔ علیم ڈار نے اپنے امپائرنگ کے کیریئر میں اب تک 109 ٹیسٹ، 182 ون ڈے اور 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔ جبکہ فیلڈ امپائرنگ کے علاوہ 73 مقابلوں میں تھرڈ امپائر یعنی ٹی وی امپائر کی ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔
علیم ڈار سے پہلے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔ انہوں نے 331 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے بھی سال 2011 میں علیم ڈار کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔
سب سے میچز میں امپائرنگ کرنے والوں پانچ امپائر
نام | ملک | کل مقابلے |
---|---|---|
علیم ڈار | پاکستان | 332 |
روڈی کرٹزن | جنوبی افریقہ | 331 |
اسٹیو بکنر | ویسٹ انڈیز | 309 |
بلی باؤڈن | نیوزی لینڈ | 308 |
سائمن ٹوفل | آسٹریلیا | 282 |