انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند

انگلستان رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے گا جس کے لیے مقام کا تعین پہلے ہی کیا جا چکا ہے یعنی پاکستان کی یہ 'ہوم' سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

بدھ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کے موصول ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انگلستان 2011ء-12ء کے موسم سرم میں پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بھارت جائے گا جس کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز کھیلی جائے گی اور بعد ازاں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
انگلستان کے دورۂ بھارت کا آغاز 4 اکتوبر کو حیدرآباد دکن آمد سے ہوگا جس کے بعد ٹیم حیدرآباد، دہلی، موہالی، ممبئی اور کولکتہ میں ایک روزہ مقابلے کھیلے گی اور اس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی بھی کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کا حتمی شیڈول جاری نہیں کیا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا البتہ اگلے سال مارچ و اپریل میں دورۂ سری لنکا کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انگلش ٹیم گال اور کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
انگلستان کا دورۂ بھارت
14 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
پہلا ایک روزہ | حیدرآباد دکن |
17 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
دوسرا ایک روزہ | دہلی |
20 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
تیسرا ایک روزہ | موہالی |
23 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
چوتھا ایک روزہ | ممبئی |
26 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
پانچواں ایک روزہ | کولکتہ |
29 اکتوبر 2011ء | ![]() ![]() |
واحد ٹی ٹوئنٹی | کولکتہ |
انگلستان بمقابلہ پاکستان بمقام متحدہ عرب امارات
مقامات اور مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انگلستان کا دورۂ سری لنکا
26 تا 30 مارچ 2012ء | ![]() ![]() |
پہلا ٹیسٹ | گال |
3 تا 7 اپریل 2012ء | ![]() ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | کولمبو |