سوئچ کِٹ - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک نیا "رحجان"

سوئچ ہٹ کے بارے میں تو آپ نے سنا ہی ہو گا کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والا بلے باز بائیں ہاتھ کے بلے باز کی طرح شاٹ کھیلے یا اسی طرح بائیں ہاتھ کا بلے باز دائیں ہاتھ سے۔ لیکن اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں "سوئچ کٹ" کا رحجان بھی چل نکلا ہے یعنی ٹورنامنٹ کے دوران ہی کٹ تبدیل کرنا۔ دیگر کھیلوں میں تو ایسا حریف کے لباس سے مماثلت سے بچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اگر آپ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مقابلے اب تک دیکھے ہیں تو آپ نے یقیناً دیکھا ہوگا کہ بنگلہ دیش نے پچھلے دونوں مقابلے مختلف لباس میں کھیلے۔
بنگلہ دیش سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں
بنگلہ دیش آئر لینڈ کے خلاف میچ میں
اس کے علاوہ سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی دو مختلف رنگوں کی کٹ میں کھیلتی نظر آ سکتی ہیں۔
سکاٹ لینڈ نے پچھلے میچز اس کٹ میں کھیلے
جبکہ آج ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں سکاٹ لینڈ اس کٹ کے ساتھ کھیلے گا
اسی طرح سری لنکا کی ٹیم کی بھی دو رنگ میں کٹ ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم کسی میچ میں کٹ تبدیل کرتی ہے یا نہیں