ایشیا کپ 2016ء، مکمل شیڈول جاری

آئندہ چند روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ 2016 کے لیے مکمل شیڈول جاری کردیا ہے جو تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی طرز میں کھیلا جائے گا۔ جس میں سب کی نظریں 27 فروری کو روایتی حریف پاکستان و بھارت کے مقابلے پر ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق پہلے کوالیفائنگ مرحلہ کھیلا جائے گا جس کا آغاز 19 فروری کو ہوگا۔ پہلا مقابلہ افغانستان اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مرکزی مرحلہ 24 فروی سے شروع ہوگا جس میں میزبان بنگلہ دیش پانچ بار کے چیپمئن بھارت کا مقابلہ کرے گا۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ یہ 50 اوورز کے روایتی ایک روزہ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی طرز پر کھیلا جائے گا۔ اس کا مقصد دراصل تمام ٹیموں کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھرپور تیاری دینا ہے۔ ایشیا کپ کے اختتام پر مارچ میں یہ میگا ایونٹ بھارت کے میدانوں پر کھیلا جائے گا۔
یہ لگاتار تیسرا موقع ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کر رہا ہے۔ 2012ء میں پاکستان اور 2014ء میں سری لنکا نے یہیں ہونے والے ایشیا کپ جیتے تھے۔
دفاعی چیمپئن سری لنکا اپنا پہلا مقابلہ 25 فروری کو کوالیفائی کرنے والی ٹیم سے کھیلے گا۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش براہ راست ایشیا کپ کا مرکزی مرحلہ کھیلیں گے جبکہ افغانستان، عمان، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سے جو کوالیفائنگ راؤنڈ میں سرفہرست رہے گا، وہ ایشیا کپ کے مرکزی مرحلے میں پانچویں ٹیم کی حیثیت سے کھیلے گا۔
ایشیا کپ 2016ء – کوالیفائنگ مرحلہ
تاریخ | بمقابلہ | بمقام | بوقت | |
---|---|---|---|---|
19 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | ساڑھے 12 بجے دوپہر |
19 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | 5 بجے شام |
20 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | ساڑھے 12 بجے دوپہر |
21 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | 5 بجے شام |
22 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | ساڑھے 12 بجے دوپہر |
22 فروری | ![]() |
![]() |
فتح اللہ | 5 بجے شام |
ایشیا کپ 2016ء – مرکزی مرحلہ
تاریخ | بمقابلہ | بمقام | بوقت | |
---|---|---|---|---|
24 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
25 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
26 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
27 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
28 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
29 فروری | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
یکم مارچ | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
2 مارچ | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
3 مارچ | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
4 مارچ | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |
6 مارچ | ![]() |
![]() |
میرپور، ڈھاکہ | ساڑھے 6 بجے شام |