عدنان اکمل اور رابن پیٹرسن پر جرمانہ

پاکستان کے وکٹ کیپر عدنان اکمل اور جنوبی افریقی کھلاڑی رابن پیٹرسن کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کے 50 فیصد جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑی جمعرات کو ابوظہبی میں پاک-جنوبی افریقہ پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے کھلاڑیوں کے لیے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ ان پر یہ الزامات فیلڈ امپائروں پال رائفل اور روڈ ٹکر اور تیسرے امپائر این گولڈ نے عائد کی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا میچ کے چوتھے دن گرنے والی بیل اٹھانے کے لیے جھکتے ہوئے عدنان اکمل نے رابن پیٹرسن کو اپنے کندھے سے دھکا دینے کی کوشش کی جس پر رابن نے بھی جواباً انہیں دھکا دیا۔ عدنان اکمل کا کہنا ہے کہ رابن پیٹرسن نے جان بوجھ کر بیل پر پیر رکھ دیا تھا تاکہ وہ اسے اٹھانہ سکیں۔