چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز، پاکستان کا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013ء سے قبل وارم اپ مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیموں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

سالِ رواں کاسب سے بڑا ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی 6 سے 23 جون تک انگلستان میں کھیلا جائے گا، اور سلسلے کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا کیونکہ آئی سی سی نے گزشتہ سال ہر طرز کی کرکٹ میں صرف ایک بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ نے جنم لیا اور ایک روزہ میں صرف عالمی کپ اہم ٹورنامنٹ کی حیثیت سے باقی بچا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے کارڈف اور برمنگھم کے علاوہ لندن کے تاریخی میدان دی اوول میں ہوں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، جس کی ایک نقل کرک نامہ کو بھی موصول ہوئی ہے، وارم اپ مقابلے 30 مئی سے 4 جون مذکورہ بالا تینوں مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کے دیگر ٹورنامنٹس کی روایات کے مطابق یہ مقابلے بھی ایک روزہ بین الاقوامی درجے کے حامل نہیں ہوں گے اور ان میں بننے والے رنز، گرنے والی وکٹیں اور دیگر ریکارڈز کھلاڑیوں کے انفرادی اعدادوشمار کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وارم اپ مقابلوں کے سلسلے کا پہلا میچ 30 مئی کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برمنگھم میں ہوگا۔ یہ ڈے-نائٹ مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ کل 6 میچز میں سے 4 براہ راست نشر کیے جائیں گے جن میں سے یہ پہلا مقابلہ ہوگا جو اسٹار اسپورٹس پر نشر ہوگا۔
یکم جون کو بھارت اور سری لنکا برمنگھم ہی میں مدمقابل ہوں گے۔ یہ ڈے میچ ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا اور براہ راست بھی نشر کیا جائے گا۔ اسی روز دوپہر میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کارڈف میں ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گا۔
3 جون کو پاکستان اپنا آخری وارم اپ مقابلہ اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا اور براہ راست بھی نشر کیا جائے گا۔
4 جون کو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز برمنگھم میں اور آسٹریلیا اور بھارت کارڈف میں مدمقابل ہوں گے۔ ان میں بھارت-آسٹریلیا مقابلہ براہ راست نشر ہوگا۔
وارم اپ مقابلوں کا مکمل شیڈول یہ ہے، جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا مکمل شیڈول اور ٹیمیں یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
تاریخ | بمقام | بوقت* | |||
---|---|---|---|---|---|
30 مئی | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ایجبسٹن، برمنگھم | ایک بجے دوپہر |
یکم جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ایجبسٹن، برمنگھم | ایک بجے دوپہر |
یکم جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کارڈف | ساڑھے دس بجے صبح |
3 جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
اوول، لندن | ایک بجے دوپہر |
4 جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
ایجبسٹن، برمنگھم | ساڑھے دس بجے صبح |
4 جون | ![]() |
بمقابلہ | ![]() |
کارڈف | ایک بجے دوپہر |
*تمام اوقات مقامی وقت کے مطابق ہیں۔